بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

ادکارہ میں گزشتہ برس بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور تب سے وہ کم کم ہی میڈیا پر آتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی بیماری اور اس کے علاج سے متعلق مداحوں سے کچھ اہم معلومات شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کینسر کے علاج کے سلسلے میں کیموتھراپی اور پھر اس کے بعد سرجری کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

حنا خان نے مزید بتایا کہ اب میں امیونوتھراپی لے رہی ہوں اور اب سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ آپ لوگوں نے ہمت بندھائی اور حوصلہ دیا جس کا شکریہ۔

اداکارہ حنا خان سماجی رابطے کی ویب سائٹس وقتاً فوقتاً کینسر کے علاج کے دوران اپنے تجربات اور آگاہی پر مواد بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔

حنا خان کی یہ گفتگو ایوارڈ شو میں ایک خاتون فوٹوگرافر نے ریکارڈ کی تھی اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ حنا خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنی صحت پر توجہ دینے کی اپیل کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اداکارہ حنا خان

پڑھیں:

شرمیلا ٹیگور کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص؛ بیٹی سوہا علی کا انکشاف

ماضی کی مقبول ترین ہیروئن اور سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دیدی۔

شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی خان نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ میں کینسر کی تشخیص 2022 میں ہوئی تھی جس کے بارے میں کسی بتایا نہیں گیا تھا۔

تاہم اب سوہا علی خان نے اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سفر مشکلات سے بھرا ہوا تھا۔ میرے خاندان کو بھی ذاتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے بھی دباؤ کے لمحات دیکھے ہیں، جیسے ہر کوئی دیکھتا ہے۔

سوہا علی خان نے کہا کہ میری والدہ اُن چند خوش قسمت افراد میں سے تھیں جنہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص اسٹیج زیرو پر ہوگئی تھی۔

اداکارہ سوہا علی نے بتایا کہ جلد تشخیص کی وجہ سے کیموتھراپی یا طویل علاج کی ضرورت نہیں پڑی۔ صرف کینسر کا حصہ سرجری سے نکال دیا گیا اور اب وہ، ماشااللہ، بالکل ٹھیک ہیں۔

 شرمیلا ٹیگور کی صحت سے متعلق چہ مگوئیاں اُس وقت شروع ہوئیں جب وہ 2023 میں  "کافی وِد کرن" میں بطور مہمان شریک تھیں۔

میزبان کرن جوہر نے کہا تھا کہ "راکی اور رانی کی پریم کہانی" میں شبانہ اعظمی کا کردار پہلے شرمیلا ٹیگور کو آفر کیا گیا تھا لیکن صحت ٹھیک نہ ہونے کے باعث انکار کردیا تھا۔

اس پر شرمیلا ٹیگور نے جواب دیا کہ وہ کوویڈ کا عروج تھا اور اس وقت صورتحال پوری طرح قابو میں نہیں تھی، اور ہمیں ویکسین بھی نہیں ملی تھی۔

ادکارہ شرمیلا نے مزید بتایا کہ کینسر کی سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے بھی مشورہ دیا کہ مجھے اُس وقت ایسا کوئی خطرہ نہیں لینا چاہیے۔

خیال رہے کہ شرمیلا ٹیگور حال ہی میں ایک بنگالی فلم پُرَتوان میں ریتوپرنا سینگپتا کے ساتھ نظر آئیں گی جو آج ریلیز ہو رہی ہے۔

اس سے قبل 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم "گل موہر" میں شرمیلا ٹیگور نے منوج باجپائی کے ساتھ کردار ادا کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کاجول ائیرپورٹ پرانجلی بن گئیں
  • کیا بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کریں گی؟
  • پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی: مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
  • بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
  • کیا سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
  • مونی رائے کے ماتھے نے مداحوں کو شک میں مبتلا کردیا
  • بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کراچی کی تقریب میں رقص، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
  • شرمیلا ٹیگور کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص؛ بیٹی سوہا علی کا انکشاف
  • بالی وڈ کی ان دو حسیناؤں نے کسی سپر اسٹار سے شادی نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟
  • “ریڈ 2″تمنا بھاٹیہ کے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک