کراچی: اے ٹی سی 1 کے منتظم جج کے اختیارات ختم، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) 1 کے منتظم جج کے اختیارات ختم کردیے گئے۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کا اے ٹی سی 1 سے ریمانڈ نہ دینے کے معاملے پر بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے عدالت عالیہ سندھ کے احکامات کے تناظر میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اے ٹی سی 1 کے منتظم جج کے اختیارات اے ٹی سی 3 کے منتظم جج کو تفویض کردیے گئے ہیں۔
اے ٹی سی 1 کے منتظم جج نے ملزم ارمغان کو پہلی پیشی پر عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
اس ضمن میں وزیر داخلہ سندھ ضیا ء الحسن لنجار نے سندھ ہائی کورٹ کو جج کے اختیارات سے متعلق مکتوب ارسال کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جج کے اختیارات کے منتظم جج اے ٹی سی 1
پڑھیں:
ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایس آئی یو پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔
دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی جائے جبکہ وکیل صفائی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔
منشیات فروشی کا الزام: ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیعجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کر دی۔
سماعت کے بعد عدالت نے ایس آئی یو تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کو مسترد کر دیا اور ملزم ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان بھی طلب کر لیا۔