Islam Times:
2025-02-26@18:37:34 GMT

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے مزید بتایا گیا ہےکہ ابتدائی طور پرایک کروڑ 29 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان ماڑی انرجیز

پڑھیں:

پیکا قانون ابتدائی تجویز پر منظور نہیں ہوا: بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متنازع پیکا قانون اس طرح منظور نہیں ہوا جیسا ابتداء میں تجویز کیا گیا تھا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیکا قانون کی ابتدائی شکل میں تو ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر 30 سال کی سزا بھی شامل تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا قانون میں شامل رہی ہے اور اس میں ترامیم کرائی ہیں، پیپلز پارٹی نے 26 ویں ترمیم منظور کروا کے جمہوریت کو کمزور نہیں کیا ہے۔

مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مانتا ہوں پیکا قانون سازی پر حکومت نے جلد بازی کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں بہت مثبت کردار ادا کیا ہے، تاہم 26 ویں ترمیم اصل شکل میں نہیں بلکہ ایک کمپرومائزڈ شکل میں منظور ہوئی ہے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بہت مستحکم نہیں ہے، ہمیں ہر چیز، ہر رائے، ہر ٹوئٹ اور ہر ہیڈ لائن کو کنٹرول کرنے کی خواہش سے نکلنا ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا اور سوشل میڈیا کو تو کسی صورت کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، اسلام آباد میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا قانون ابتدائی تجویز پر منظور نہیں ہوا: بلاول بھٹو
  • بالی ووڈ میں اسٹائلسٹ اداکاروں سے یومیہ کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جون ابراہم کا انکشاف
  • شمالی علاقہ جات کی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے تقریب کا انعقاد
  • خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • وزیرستان میں گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت
  • ملک کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے دخائر دریافت
  • سعودی عرب میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کا امکان
  • کراچی، کلفٹن سے اسٹیٹ ایجنٹ کی لاش برآمد