متحدہ علماء محاذ کا استقبال و تقدس رمضان و امن سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: سیمینار میں حماس، حزب اللہ کے قائدین و دیگر شہدائے مقاومت فلسطین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ فلسطینی و کشمیری عوام اور افواج پاکستان کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ بلند کرکے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ یوم القدس کو جوش و جذبے، بھرپور ایمانی غیرت کے ساتھ منانے کا اعلان کیا گیا۔ سیمینار سے علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ محمد حسن شریفی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا مفتی علی المرتضیٰ، فیضان فاروقی، حسن مہدی، سینئر صحافی سید صادق حسین زیدی و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی بانی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ جامع مسجد و امام بارگاہ نورایمان میں محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں منعقدہ 17واں سالانہ استقبال و تقدس رمضان امن سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ سمیت مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ محمد حسین مسعودی، مولانا منظرالحق تھانوی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار میں حماس، حزب اللہ کے قائدین و دیگر شہدائے مقاومت فلسطین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ فلسطینی و کشمیری عوام اور افواج پاکستان کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ بلند کرکے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ یوم القدس کو جوش و جذبے، بھرپور ایمانی غیرت کے ساتھ منانے کا اعلان کیا گیا۔ سیمینار سے علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ محمد حسن شریفی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا مفتی علی المرتضیٰ، فیضان فاروقی، حسن مہدی، سینئر صحافی سید صادق حسین زیدی و دیگر نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا مفتی کیا گیا کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان میں تشیع کی سیاسی جدوجہد اور قیادتیں(2)
اسلام ٹائمز: یہ اتنا اہم مسئلہ تھا کہ جس کیلئے اسلام آباد میں ہاکی گرائونڈ میں معروف اجتماع منعقد ہوا، جو ایک طویل داستان ہے۔ بہرحال یہ اجتماع اور مطالبات کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کی طرف مارچ، کفن پوش دستوں کی تشکیل اور امامیہ اسٹوڈنٹس کی اس سارے عرصہ میں خدمات اور کردار ایک الگ داستان ہے، جسے ہم سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔ اگلے حصہ میں مفتی جعفر حسین کی کچھ مزید خدمات، ان کی جانگدزا رحلت اور پھر قائد ملت علامہ سید عارف حسین الحسینی شہید کا انتخاب، ملت کی تعمیر ترقی، سربلندی، عروج اور پیش رفت کے نئے دور کا آغاز سامنے لائیں گے۔ تحریر: ارشاد حسین ناصر
ستر کی دہائی کے اواخر میں پاکستان کے سیاسی و سماجی ماحول میں ایک بہت بڑی تبدیلی اس وقت آئی، جب ایک جمہوری حکمران ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار سے معزول کرکے ایک فوجی ڈکٹیٹر شپ نے اقتدار اعلیٰ سنبھال لیا۔ جنرل ضیاء الحق نے (1977ء جولائی) اقتدار سنبھالتے ہی اسلامائزیشن کی بات کی، چونکہ ملک میں اس سے پہلے قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے دائیں بازو کی سیاسی جماعتیں ایک وسیع اتحاد بنا کر بھٹو صاحب کا مقابلہ کر رہی تھیں اور دھاندلی کا الزام بھی لگایا گیا تھا، جس سے ملکی افق پر سیاسی ابتری کا ماحول جنم لے چکا تھا۔ احتجاج جاری تھا، لہذا جنرل ضیاء الحق نے اسلامی نظام کا نعرہ لگا دیا۔ مرد مومن مرد حق، ضیاء الحق ضیاء الحق کے نعرے لگنے لگے۔ دینی طبقہ کو اپنی جانب کھینچ کر ڈکٹیٹر اپنے مقصد میں کامیاب ہو رہا تھا۔
اسلامی نظام کے نفاذ کے وعدے اور اعلانات پر عام عوام نے تو دھوکہ کھایا ہی، سیاسی و دینی قائدین بھی اس دھوکے میں آگئے، جبکہ اہل تشیع کو فکر لاحق ہوگئی کہ آخر کونسا اسلام نافذ ہوگا۔ انکے حقوق، بالخصوص عزاداری کے مسائل، مجالس و ماتم کی صداءوں کا کیا بنے گا۔ جنرل ضیاء الحق نے زکواۃ و عشر اور قطع ید آرڈیننس کا اعلان کیا، جس کی تمام تفصیلات فقہ حنفی کے مطابق تھیں، اس سے مکتب تشیع اور ان کی قیاددت میں ہیجان پیدا ہوگیا۔ اسی طرح شیعہ نصاب، جو اس سے قبل حکومت سے طے ہوچکا تھا، اس کے ساتھ بھی چھیڑ خانی کا آغاز ہوگیا۔ یہ ساری صورتحال اس وقت شیعہ قائدین اور تنظیمات بالخصوص امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جو ملک گیر تنظیم بن چکی تھی، اس نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، علماء سے ملاقاتوں میں اس نازک صورتحال پہ مشاورت جاری رکھی۔
مفتی جعفر حسین قبلہ جو گوجرانوالہ شہر سے تعلق رکھتے تھے اور ایک انتہائی علمی و باقتی شخصیت کا تاثر رکھتے تھے، جبکہ حکومتی ادارے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر بھی تھے۔ علامہ صاحب سے امامیہ برادران کے وفود نے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا، یہ وہ دور تھا، جب حکومتوں کو احتجاجی تار بھیجے جاتے تھے۔ تنظیم اور قوم نے اس وقت صدر مملکت کے نام احتجاجی تار روانہ کیے، تاکہ شیعہ مکتب کی تشویش پہنچ سکے۔ علماء سے ملاقاتوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ مفتی جعفر حسین قبلہ نے لاہور میں فروری 1979ء میں پریس کانفرنس کرکے کہا کہ اگر حکومت نے شیعہ موقف کو درخور اعتنا نا سمجھا تو وہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رکنیت سے احتجاجا مستعفی ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس وقت تک مفتی جعفر حسین قبلہ قائد ملت جعفریہ منتخب نہیں ہوئے تھے، نا ہی اس وقت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی بنیاد پڑی تھی۔ مفتی صاحب قبلہ کے مطالبات کو پوری قوم نے سراہا اور ان کی تائید کی، جبکہ بھکر اجتماع سے قبل گوجرانوالہ جامعہ جعفریہ میں تمام شیعہ تنظیمات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مطالبات کی تائید کی گئی اور حکومتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ بھکر میں عظیم قومی اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے منصوبہ بندی بھی گئی۔ کیا لوگ تھے، جو قومی مفاد پر قربانی دینے میں ذرا بھی نہیں ہچکچاتے تھے۔ عہدے، منصب، حکومتی ایوانوں میں آمد و رفت، مقام و منصب اور ناموری یہ سب چیزیں اس وقت بھی ہوتی تھیں، مگر وہ تقویٰ الہیٰ سے سرشار تھے، قوم کا مفاد سب سے عزیز تھا اور کسی لالچ، کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں تھے۔
مفتی صاحب اتنے سادہ زیست تھے کہ جب امامیہ کا وفد ان سے ملنے ان کے گھر گیا تو دروازہ کھولنے والے وہ خود تھے۔ یہ طریق حقیقت میں ہمارے آئمہ طاہرین (ع) کا ہی تھا، جسے آج پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ بہرحال گوجرانوالہ میں 5، 6 اپریل کو ہونے والے شیعہ تنظیموں کے اجلاس کے بعد بھکر میں 12، 13 اپریل کو عظیم شیعہ اجتماع منعقد ہوا، جس میں شیعہ قوم کو پہلی بار اپنا قائد منتخب کرنے کا موقع ملا۔ مثالی انتظامات تھے، جو الگ داستان و تاریخ ہے۔ اس اجتماع کی روداد کسی دوسرے موقعہ پہ پیش کریں گے۔ بہرحال اس میں مفتی جعفر حسین قبلہ کو قائد ملت منتخب کیا گیا، انہوں نے انتخاب کے بعد 20 اپریل کو گوجرانوالہ میں ایک بیس رکنی سپریم کونسل بنانے کا اعلان کیا، جبکہ پریس کانفرنس کے ذریعے شیعہ مطالبات بالخصوص زکواۃ و عشر جیسے اہم مسئلہ پر روابط کیے۔ حکومت تک اپنا موقف واضح کیا اور الٹی میٹم دیا کہ اگر مطالبات نہیں مانے تو وہ اسلامی نظریاتی کونسل سے مستعفی ہو جائیں گے، تاکہ حکومت کا حصہ نہ ہوں، وہ بھی ایک ایسی حکومت جو شیعہ حقوق غصب کرنے پر تلی ہو
لہذا 30 اپریل کو مفتی جعفر حسین قبلہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا اور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ اسی دوران حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ صدر مملکت نے شیعہ وفد کو دعوت دی، جس میں ہمیشہ کی طرح حکومت نے سپریم کونسل کے نامزد کردہ انیس افراد کے علاوہ چودہ ایسے افراد بھی بلا لیے، جن کا شمار حکومت کے حامیان میں ہوتا تھا۔ یہ ملاقاتوں کا سلسلہ یونہی چلتا رہا اور قیادت اپنے دست و بازوءوں کو ساتھ ملا کر اپنے مطالبات تسلیم کروانے کیلئے احتجاجی تحریک کی جانب بڑھتی رہی۔ حکومت بالخصوص جنرل ضیاء الحق ٹال مٹول اور زبانی جمع خرچ، بیانات دینے تک محدود رہا، جس پر تحریک کی قیادت کا موقف تھا کہ جو کچھ زبانی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے، اسے آرڈیننس کے ذریعے عملی کیا جائے۔
یہ اتنا اہم مسئلہ تھا کہ جس کیلئے اسلام آباد میں ہاکی گرائونڈ میں معروف اجتماع منعقد ہوا، جو ایک طویل داستان ہے۔ بہرحال یہ اجتماع اور مطالبات کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کی طرف مارچ، کفن پوش دستوں کی تشکیل اور امامیہ اسٹوڈنٹس کی اس سارے عرصہ میں خدمات اور کردار ایک الگ داستان ہے، جسے ہم سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔ اگلے حصہ میں مفتی جعفر حسین کی کچھ مزید خدمات، ان کی جانگدزا رحلت اور پھر قائد ملت علامہ سید عارف حسین الحسینی شہید کا انتخاب، ملت کی تعمیر ترقی، سربلندی، عروج اور پیش رفت کے نئے دور کا آغاز سامنے لائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(جاری ہے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔