ندا اور یاسر نواز نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
مارننگ شو کی معروف میزبان ندا اور ان کے شوہر ڈائریکٹر یاسر نواز نے اپنے شوبز کیریئر کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ میں شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی ندا اور یاسر نے اپنے ایک خاص پراجیکٹ کے بارے میں بتایا۔
شوبز جوڑی نے اعلان کیا کہ رمضان اسپیشل ڈرامہ’ہونا تھا پیار‘ ریلیز کر رہے ہیں۔ جسے مداح کسی ٹی وی چینل پر نہیں بلکہ ہمارے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکیں گے۔
ندا یاسر نے بتایا کہ یہ ڈراما یکم رمضان سے رات 8 بجے ہمارے یوٹیوب چینل ’فرید نواز پروڈکشنز‘ پر نشر کیا جائے گا۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
ڈائریکٹر یاسر نواز نے کہا کہ ہم نے اپنا کام کردیا ہے اب آپ لوگوں کا کام ہے کہ آپ ڈراما دیکھیں اور اپنا ردِعمل دیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 37 سال کی شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
اگرچہ جوڑے نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گووندا کے 30 کی دہائی میں ایک مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق نے ان کی علیحدگی میں کردار ادا کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)
یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس جوڑے کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں افواہیں کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر سنیتا آہوجا کے چند انٹرویوز کی وجہ سے گردش کر رہی ہیں تاہم ان کی علیحدگی کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodNow (@bollywoodnow)
کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے گھر میں شوہر گووندا کے ساتھ نہیں رہتی ہیں جس کے بعد ایک اور انٹرویو میں سنیتا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ 8 سال سے تنہا اپنی سالگرہ مناتی آرہی ہیں۔