سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارے میں فوجی افسران سوار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں ، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے آپریشن شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی رہائشیوں نے حادثے کے باعث زوردار دھماکے سے متعلق ریسکیو حکام کو اطلاع دی، حادثے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے جنوبی دارفر کے دارالحکومت نیالا میں لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
موٹروے ایم ون پر مسافر بس کو حادثہ، 3افراد جاں بحق
راولپنڈی:موٹروے ایم ون غازی انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس بونیر سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی جس میں 8 سواریاں اور 2 عملے کے ارکان موجود تھے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کیا گیا تھا تاہم زخمیوں میں سے تین افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مزید کارروائی جاری ہے۔