عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی گئی۔
نئی پالیسی کے مطابق ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا جبکہ تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا، مقدمات کی منتقلی ،کمپرومائز اور فیملی مقدمات کوبھی سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا، ایسے مقدمات میں جلد سماعت کیلئے درخواست دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
اسی طرح جلد سماعت کی درخواست وکیل کی جانب سے تیار اور اے او آر دائر کرے گا، تاہم جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا، درخواست کے ہمراہ مقدمہ میں ہنگامیت کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا۔
نئی پالیسی میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جلد سماعت کی درخواست مسترد ہونے پر صرف نئی وجہ کی بنیاد پر ہی جلد سماعت کی درخواست دوبارہ دائر ہوسکے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جلد سماعت کی درخواست سماعت کیلئے
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ کا الزام، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
فواد چوہدری— فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔
اے ٹی سی میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔
سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
وکلاء نے فواد چوہدری کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری دیگر مقدمات کی پیروی کے لیے سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
دریں اثناء پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کے وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش مکمل ہے، ملزم کا وکیل ضمانتوں پر دلائل مکمل کرے۔