زرعی ٹیوب ویلوں اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
زرعی ٹیوب ویلوں اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ زرعی ٹیوب ویلوں اور 300 یونٹ والے صارفین کو بھی ملے گا، پاور ڈویژن نے اس حوالے سے نیپرا کو خط لکھ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ زرعی ٹیوب ویلوں اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ زرعی ٹیوب ویلوں اور 300 یونٹ والے صارفین کو بھی ملے گا، پاور ڈویژن نے اس حوالے سے نیپرا کو خط لکھ دیا۔ جون 2015ء سے 300 یونٹ والے صارفین کیلئے ماہانہ ایف سی اے میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا، دسمبر 2010ء سے زرعی ٹیوب ویلوں کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی ختم کر دی گئی تھی۔ فیول کاسٹ میں کمی سے زرعی ٹیوب ویلوں اور 300 یونٹ والے صارفین کے بلوں میں مزید کمی آئے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: والے صارفین کیلئے یونٹ والے صارفین
پڑھیں:
ٹرمپ کا یوٹرن: الیکٹرانکس پر 145 فیصد چینی ٹیرف ختم، صارفین کو ریلیف
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے چین سے درآمد کی جانے والی متعدد الیکٹرانک اشیاء کو نئے بھاری ٹیرف سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ ان اشیاء میں اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز، پروسیسرز، اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔
یہ اعلان امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کی جانب سے جمعہ کی رات جاری ایک نوٹس میں کیا گیا۔ استثنیٰ اُن اشیاء کو دیا گیا ہے جن پر 145 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہونا تھا، جو ٹرمپ کی چین کے خلاف ’ریسی پروکل‘ تجارتی پالیسی کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں صدر ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی متعدد اشیاء پر 125 فیصد نیا ٹیرف عائد کیا تھا، جو پہلے سے لاگو 20 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے۔ یہ اضافی ٹیرف چین پر فینٹانائل جیسی منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر عائد کیا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف لگانے کا مقصد امریکی صنعت کو واپس لانا ہے، لیکن جن اشیاء کو استثنیٰ دیا گیا ہے، ان کی مقامی پیداوار شروع کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔