Daily Mumtaz:
2025-02-26@18:11:45 GMT

پنجاب میں پہلا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

پنجاب میں پہلا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرائم پر قابو پانے کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پہلا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کر دیا گیا۔ جس کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ آرگنائزڈ جرائم میں کمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حکم پر سی سی ڈی کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا۔
قتل و دیگر جرائم ہونے پر سی سی ڈی فوری طور پر حرکت میں آئے گا۔ اور کرائم کنڑول ڈیپارٹمنٹ شوٹر مافیا پر قابو پانے کے لیے فوری اقدام کرے گا۔ جبکہ سی سی ڈی آرگنائزڈ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا۔
سی سی ڈی پنجاب بھر میں جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار ہو گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی بھی منظوری دے دی۔ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہوں گے۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 3 ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی اور ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ہر ضلع میں ڈی ایس پی کو تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
سی سی ڈی مجموعی طور پر 4 ہزار 258 افسران اور اہلکاروں پر مشتمل ہو گا۔ پنجاب پولیس سے 2 ہزار 258 افسر اور اہلکاروں کو فوری طور پر سی سی ڈی تبادلہ کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی ڈی کے لیے بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی بھی منظوری دے دی۔
مریم نواز نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے فوری قانون سازی کا حکم دیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کو درکار وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی ڈی کے قیام کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جرائم میں واضح کمی لائے گا۔ اور سی سی ڈی کے قیام سے جرائم پیشہ افراد میں واضح خوف نظر آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔ اور جرم پر قابو پانے کے لیے بہتر سے بہترین ٹیکنالوجی حاصل کی جائے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پر قابو پانے کے لیے مریم نواز نے وزیر اعلی سی سی ڈی کرنے کا

پڑھیں:

انتشار کی سیاست دفن، عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم، نواز شریف کا دور خوشحالی کا دور ہے۔ مریم نواز پنجاب کے عوام کے توقعات پر پورا اتریں ہیں۔ اب جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے۔ پاکستان کے عوام نے فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ اب پورے پاکستان میں کام ،کام اور صرف کام ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔ مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کیے ہیں جو پہلے کوئی حکومت نہیں کر سکی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پاکستان میں سیاست کے پیمانے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں مریم نواز پنجاب کو ترقی یافتہ بنا رہی ہیں۔ مریم نواز نیگڈگورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے باقی صوبوں کے ترجمان کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ہمت کریں اپنے وزراء اعلیٰ کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کرکٹ ٹیم پر برس پڑیں۔ انہوں نے کہا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ نے بہت مایوس کیا۔ وہی پچ جو بہت مشکل تھی اسی پر دوسری ٹیمز آسانی سے کھیل لیتی ہیں۔ چلو اب ورلڈ کلاس ٹیمز چیمپئن ٹرافی کھلیں گی،ہمارا کام ختم ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری
  • پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا فیصلہ
  • پنجاب میں 7 منظم جرائم کیخلاف نئے شعبے کے قیام کا فیصلہ
  •  پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے: عظمیٰ بخاری
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار
  • پولیس کےکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سینکڑوں گاڑیاں مانگ لیں
  • پنجاب کے تمام منصوبے جعلی وزیرِ اعلیٰ کی طرح جعلی ثابت ہو رہے ہیں: بیرسٹر محمد علی سیف
  • وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت ہوں گے
  • انتشار کی سیاست دفن، عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم: عظمیٰ بخاری