سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنا دو روزہ سرکاری دورہءِ ازبکستان مکمل کرکے تاشقند سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔ 

ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو الوداع کیا.

تاشقند ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کونے کیلئے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا.

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

 وزیرِ اعظم نے ازبکستان میں یادگار آزادی کا دورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی. وزیرِ اعظم نے ازبکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر شوکت مرزیایوف کے ازبکستان کی ترقی کے ویژن کی تعریف کی. 

وزیرِ اعظم کی اپنے دورے کے دوران ازبک صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف سے دوطرفہ ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانے، علاقائی روابط کے فروغ کیلئے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے پر عملدرآمد پر اتفاق ہوا. دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا بھی تبادلہ ہوا. 

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا

وزیرِ اعظم اور ازبک صدر شوکت مرزیایوف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور ازبکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مزید فروغ پر زور دیا. وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد نے صدر شوکت مرزیایوف کی جانب سے ظہرانے میں بھی شرکت کی.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اور پاکستان

پڑھیں:

پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، وفاقی وزیر سردار یوسف

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق مل رہے ہیں۔ وہ لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم مقصد کے لیے ایک چھت کے نیچے جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں امن کا قائم کرنا  ہے۔

خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقلیتی برادری امن بین المذاہب کانفرنس سردار یوسف

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن، شرکاء کیا کہتے ہیں؟
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی
  • اسلام آباد میں 3 روزہ ’اوورسیز پاکستانیز کنونشن‘ کا آغاز ہوگیا
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد
  • معروف سکالر‘ معیشت دان پروفیسر خورشید احمد کا برطانیہ میں انتقال‘ وزیر اعظم کا اظہار افسوس 
  • پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، وفاقی وزیر سردار یوسف
  • 3 روزہ اوررسیز پاکستانیز کنونشن کا آج اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے
  • پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا