رمضان سے پہلے عوام پر پیٹرول بم حملے کا خدشہ، اضافہ کتنا متوقع؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ملک میں رمضان المبارک سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟
یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے سے لے کر ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں اور شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے باعث ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں شرح مبادلہ میں کمی ہے۔ تاہم گزشتہ 10 دنوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمتیں نسبتاً مستحکم رہی ہیں۔
مزید پڑھیے: عام آدمی کو سستا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کی حکمت عملی تیار
فی الحال پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 256.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرول کی قیمت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ پیٹرول مہنگا ڈیزل کی قیمتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرول پیٹرول کی قیمت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ پیٹرول مہنگا ڈیزل کی قیمت پیٹرول کی قیمت فی لیٹر تیل کی
پڑھیں:
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.04 فیصد زیادہ ہے۔
اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387روپے، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1440، لاہور 1475، فیصل آباد 1435، سرگودھا 1420، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1413 اور بنوں میں 1380 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313، حیدرآباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔