ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری ،فیملی مقدمات ترجیح:عدالت عظمی میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مقدمات کے جلد سماعت کے حوالے سے پالیسی تشکیل دے دی گئی۔نئی پالیسی کے مطابق ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا جبکہ تمام انتخابی عذرداریوں کو سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا، مقدمات کی منتقلی ،کمپرومائز اور فیملی مقدمات کوبھی سماعت کیلئے جلد مقرر کیا جائے گا، ایسے مقدمات میں جلد سماعت کیلئے درخواست دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

اسی طرح جلد سماعت کی درخواست وکیل کی جانب سے تیار اور اے او آر دائر کرے گا، تاہم جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہوگا، درخواست کے ہمراہ مقدمہ میں ہنگامیت کا ثبوت لف کرنا بھی لازم ہوگا۔ نئی پالیسی میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جلد سماعت کی درخواست مسترد ہونے پر صرف نئی وجہ کی بنیاد پر ہی جلد سماعت کی درخواست دوبارہ دائر ہوسکے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سماعت کیلئے

پڑھیں:

2014 میں دھرنے؛ راجا ناصرعباس سمیت غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 2014 دھرنوں سے متعلق کیس میں علامہ راجا ناصرعباس سمیت غیرحاضر ملزمان کے  وارنٹ جاری کردئیے۔

سول جج شہزاد خان نے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنوں سے متعلق کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایم این اے خرم شہزاد اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری کئے گئے۔

بانی پی ٹی آئی متعلقہ مقدمات میں حاضری سے مستقل استثنیٰ  پر ہیں۔عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔  بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 2 مقدمات درج ہیں۔ علامہ راجا ناصر عباس کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل
  • سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کی پالیسی تشکیل
  • جناح ہاؤس اور دیگر مقدمات میں اسد عمر کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
  • 2014 میں دھرنے؛ راجا ناصرعباس سمیت غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ملتوی