انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات کی سماعت کی، عدالت نے اسد عمر کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

واضح رہے کہ اسد عمر کے خلاف جناح ہاوس لاہور اور عسکری ٹاون تھانے میں جلاؤ گھیراؤ، لڑائی، توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے سے متعلق درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے متعلق درخواست خارج کردی۔

پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسہ کی اجازت کی درخواست پرلاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے بطور اعتراضی سماعت کی۔ عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈرسل کمیٹی فیصلہ نہیں کرتی تو آپ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی ریڈرسل کمیٹی کے پاس جانا بے سود ہے۔

ہائیکورٹ آفس نے درخواست متعلقہ کمیٹی کے سامنے دائر نا کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو آئین اور قانون کے مطابق مینار پاکستان جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جناح ہاؤس اور دیگر مقدمات میں اسد عمر کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • محسن نقوی سے ملاقات، یوکرائن تنازعہ میں عدم مداخلت کے موقف پر پاکستانی قیادت کا شکریہ، روسی سفیر
  •  پاکستان اور روس کے درمیان انسداد دہشت گردی کے مذاکرات کو فعال کرنے پر اتفاق
  • 26 نومبر احتجاج پر 63 پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ، 52 کا ریمانڈ منظور
  • دہشتگردی عالمی مسئلہ، مشترکہ اقدامات سے ہی اس پر قابو پایا جا سکتا ہے: محسن نقوی
  • بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی غیر ملکی فنڈنگ سے ہو رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم
  • پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے سے متعلق درخواست خارج
  • تحریکِ انصاف نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے، احسن اقبال کا الزام