امریکا؛ پائلٹ نے آخری لمحے میں طیارے کو دوسرے جہاز کیساتھ ٹکرانے سے بچالیا؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
امریکا میں رن وے پر دو طیاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کو پائلٹ کی حاضر دماغی نے بچالیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے طیارے کے زمین پر چھونے سے آخری لمحے قبل دوبارہ اُڑان بھری۔
پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ رن پر موجود ہے تو معاملے کی نزاکت کا اندازہ ہوا۔
یہ واقعہ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایک نجی طیارہ ایئر کنٹرولر کی 9 بار کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرکے سے رن وے پر داخل ہو گیا تھا۔
عین اسی وقت ایک مسافر بردار طیارہ رن وے پر لینڈنگ کر رہا تھا تاہم جب پائلٹ نے سامنے ایک طیارے کو دیکھا تو لینڈنگ کے بجائے دوبارہ پرواز بھرلی۔
بعد ازاں اس طیار نے کامیابی سے شکاگو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
یاد رہے کہ امریکا میں گزشتہ ماہ ہی ایک فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے درمیان ایئرپورٹ کی فضا میں تصادم سے 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رن وے پر
پڑھیں:
سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام اہلکار ہلاک
KHARTOUM:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب سوڈانی فوجی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار تمام اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق سوڈانی فوجی ذرائع نے کردی ہے۔
تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔