فائل فوٹو۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں 6 روپوش ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایف آئی اے ٹیم پر برہمی کا اظہار کیا۔

میرپور خاص میں انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: شواہد چھپانے پر میڈیکو لیگل افسر گرفتار ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: 6 پولیس افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر 6 اہلکاروں کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ عدالت نے مزید کہا کہ روپوش ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کو نوٹس جاری ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ سابق ڈی آئی جی، ایس ایس پی سمیت پولیس کے 6 اہلکار روپوش ملزمان میں شامل ہیں۔ 

گرفتار میڈیکل افسر ڈاکٹر منتظر مہدی کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی ملتوی ہوگئی۔ عدالت نے اگلی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس روپوش ملزمان عدالت نے

پڑھیں:

سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتاری کے بعد رہا کیوں کردیا گیا؟

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو حال ہی میں قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد پولیس نے اسے رہا کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ورلی کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کو واٹس ایپ پر سلمان خان کو قتل کرنے اور ان کی گاڑی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو ممبئی پولیس نے  بھارتی شہر وڈوڈارا سے گرفتار کیا۔

اس شخص کی عمر 26 سال ہے جس کے تعلق بھارتی گجرات سے ہے تاہم اسے گرفتار کے کچھ دیر بعد ہی رہا بھی کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکیاں دینے والے اس شخص کو نمبر ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا تھا تاہم دوران تفتیش معلوم ہوا کہ اس شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کے بعد اسے وارننگ دے کر رہا کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کو گھر میں گھس کر قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد ان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل انہیں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے متعدد بار قتل کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتاری کے بعد رہا کیوں کردیا گیا؟
  • کراچی: 9 مئی کیس، تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
  • بلوچستان ہائیکورٹ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف آئینی درخواست مسترد
  • سندھ: عدالت کا گمشدگی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر اظہارِ برہمی
  • سپریم کورٹ؛ 9 مئی مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر پولیس کیخلاف اظہار برہمی
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ