Daily Mumtaz:
2025-02-26@17:18:05 GMT

افغانستان  کاانگلینڈ کو جیت کیلئے326رنز کا ہدف  

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

افغانستان  کاانگلینڈ کو جیت کیلئے326رنز کا ہدف  

چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 326رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے ۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا، افغانستان کی وکٹیں دھڑا دھڑ گرتی رہیں لیکن ابراہیم زردارن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 177رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔
ان کے علاوہ حشمت اللہ آفریدی 40 ، عظمت اللہ 41 جبکہ محمد نبی نے ۔۔رنز بنائے ۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفر ا آرچر نے 3 ، عادل رشید اور جیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

افغانستان: شدید بارشوں اور سیلاب سے کم زکم چھتیس افراد ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) افغانستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے افغانستان بھر میں بچوں سمیت کم از کم 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان جانان سیاق نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ شدید موسم کی وجہ سے مزید 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم 300 رہائشی مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور زرعی زمین کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکام ان اہم سڑکوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں جو شدید برف باری اور سیلاب کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔

مقامی حکام نے ڈی پی اے کو بتایا کہ ایک المناک واقعے میں ملک کے جنوب مغربی صوبے فرح کے ضلع پشت کوہ میں بچوں سمیت کم از کم 21 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے اہلکار محمد اسماعیل سیار نے بتایا کہ تین خاندان، جن میں بچے بھی شامل تھے، پہاڑوں میں پکنک منانے گئے تھے، جب سیلاب نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

سیلاب نے افغانستان میں پہلے سے جاری سنگین انسانی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔ افغانستان میں سیلاب اور خشک سالی جیسے شدید موسمی واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ماہرین موسمیاتی تبدیلیوں کو اس بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

ماحول کے لیے ضرر رساں اخراج میں حصے دار نہ ہونے کے باجود یہ ملک دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے۔

یہ ملک کئی دہائیوں کی جنگ اور تنازعات کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ افغانستان میں گزشتہ سال بھی متعدد زلزلوں اور شدید سیلاب نے تباہی مچائی تھی۔

ش ر⁄ ک م (ڈی پی اے)

متعلقہ مضامین

  • ابراہیم زردان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار اننگز، کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
  • افغانستان: شدید بارشوں اور سیلاب سے کم زکم چھتیس افراد ہلاک
  • ابراہیم زادران چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 :افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی دوسری وکٹ گر گئی
  • چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • سید مقاومت کے بنائے گئے لازوال گرافکس
  • جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے، گورنر سندھ کا محسن نقوی سے شکوہ
  • جیسے اسٹیڈیم بنائے ہیں ویسی ٹیم بھی بناتے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا محسن نقوی سے شکوہ