فوٹو: فائل

جعلی، مشتبہ اور نامکمل دستاویزات کی بنیاد پر 2 ماہ میں لاہور ایئرپورٹ پر 3171 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر 10 مسافروں کو گرفتار کیا گیا۔ 

دو ماہ کے دوران گداگری میں ملوث 35 مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس کو مطلوب 12 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ مسافروں کے سفری ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لاہور ایئرپورٹ

پڑھیں:

46مسافروں کو بیرون ملک جانے سے روکدیا گیا

کراچی ایئرپورٹ پر 22 ورک ویزااور  بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم مناسب رقم نہ ہونے پر 16 عمرہ زائرین کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا ۔ کراچی سے ورک ویزوں پر عمان، سعودی عرب اور قطر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔ سعودی عرب کے ورک اور بزنس ویزوں کے 3، یمن 1، قطر 2، متحدہ عرب امارات ایک ، تنزانیہ ایک ، بوسٹوانہ 3، جنوبی افریقہ ایک ، لائبیریا ایک ، برانڈی ایک ، کانگو 2 اور یوگنڈا کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ کراچی سے وزٹ ویزا یا ٹورسٹ ویزا پر کمبوڈیا، آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، عمان، ازبکستان، تھائی لینڈ اور سعودی عرب جاتے ہوئے 9 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والا شاطر ملزم کراچی سے گرفتار
  • امریکا کے ویزے کیلیے جعلی دستاویزات فراہم کرنے والا گرفتار
  • کراچی: ہاتھیوں میں انسان سے ٹی بی کی منتقلی کا پہلا مشتبہ کیس
  • لاہور: پہلی مرتبہ 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف
  • مسافروں کیلیے برُی خبر، اہم ٹرین بند
  • ریلوے اپ  گریڈ کرنے کا منصوبہ تاحال نامکمل، ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگیں
  • 46مسافروں کو بیرون ملک جانے سے روکدیا گیا
  • لوئر کرم میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 20 مطلوب اور مشتبہ ملزمان گرفتار
  • کراچی سے 17 ممالک کے 46 مسافر آف لوڈ