جناح ہاؤس اور دیگر مقدمات میں اسد عمر کی ضمانت کی درخواستیں خارج
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
فوٹو فائل
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور پولیس پر حملے کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
عدالت نے عدم پیروی پر اسد عمر کی ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
اسد عمر کئی سماعتوں سے پیش نہیں ہو رہےتھے۔ وکلا نے آج بھی اسد عمر کی ایک پیشی سے استنثیٰ کی درخواست دائر کی۔ تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسد عمر بیمار ہیں، نزلہ زکام اور بخار ہے۔ اسلیے استدعا ہے کہ اسد عمر کی ایک پیشی سے استنثیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی درخواست اسد عمر کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا
انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اعظم سواتی سے جناح ہاو¿س کیس میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اعظم سواتی نے ہمارے پاس دوبارہ آنا تھا مگر یہ نہیں آئے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مگر آپ نے تو لکھ رکھا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تفتیش مکمل ہے، اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم پولیس کے پاس جانا چاہتے تھے مگر پولیس نے ہمیں وقت نہیں دیا۔
بعدازاں عدالت نے جناح ہاو¿س کیس میں پی ٹی آئی رہنما کو تفتیش کے لئے پولیس کے پاس پیش ہونے کی ہدایت کی جبکہ اعظم سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔