آئی پی پیز کی طرف سے معاہدوں کی خلاف ورزی دکھائی گئی، سیکریٹری پاور
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
فوٹو فائل
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں سیکریٹری پاور نے کہا کہ آئی پی پیز پر مذاکرات میں کوئی دباؤ نہیں تھا، آئی پی پیز کی طرف سے معاہدوں کی خلاف ورزی دکھائی گئی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں کا ابھی تک ریلیف کیوں نہیں آرہا؟ جس پر سیکریٹری پاور نے کہا کہ ابھی تو دو ماہ ہوئے ہیں ان کا ریلیف آنا شروع ہو جائے گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کیا آئی پی پیز پر دباؤ کی بات درست ہے، سیکریٹری پاور نے کہا کہ آئی پی پیز پر مذاکرات میں کوئی دباؤ نہیں تھا، ہم نے سب آئی پی پیز کو بلایا، آئی پی پیز کو بتایا کہ بات چیت سے معاملات حل کرلیں یا پھر فارنزک آڈٹ ہوگا۔
سیکریٹری پاور نےدعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے بجلی قیمت میں کمی کے اقدامات کے نتائج ماہ اپریل میں آنا شروع ہوں گے۔
سیکریٹری پاور نے کہا کہ ایک دو آئی پی پیز نے معاملات لندن ثالثی عدالت میں جا کر حل کرنے کی بات کی، حکومت نے ثالثی عدالت جانے سے متعلق اتفاق نہیں کیا، اسی معاملے پر آج وزیر پاور کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوب میں ایک ہزار میگاواٹ تک بیٹری اسٹوریج منصوبہ لگائیں گے، منصوبے کا مقصد ونڈ انرجی کی اسٹوریج سے گرڈ کو استحکام دینا ہے، منصوبے کیلئے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک سے بات ہو رہی ہے، اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 50 کروڑ ڈالر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی پی پیز
پڑھیں:
روپے پر دباؤ، ڈالر کی قدر بڑھ گئی
کراچی:معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے اپنے منافع کو ہیڈکوارٹرز منتقل کرنے رحجان کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
درآمدات بڑھنے کے خدشات اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی جیسے عوامل بھی روپے پر دباؤ کا باعث بنے، کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر 04 پیسے کی کمی سے 279 روپے 53 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعدازاں سپلائی میں قدرے بہتری کے بعد مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔