کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان  مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان پر 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔

کراچی کی انسداد منشیات عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے دو کیسز میں چالان پیش کر دیا گیا۔

مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے منشیات استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد زیر حراست

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں،

چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے یکم جولائی 2017 سے 24 اپریل 2019 تک 9 پارسل اپنے اور اپنے والد کے نام پر منگوائے تھے، مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کیفے اور پارٹیوں میں نشہ کرتے رہے ہیں۔

عدالت نے ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 18مارچ تک ملتوی  کردی ہے۔

خیال رہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں منشیات کے پہلو پر بھی گزشتہ دنوں تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا، سی آئی اے نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو منشیات کے مبینہ کاروبار کی تفتیش سونپی تھی۔

جس کے بعد ملزم ارمغان کے منشیات استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

کیس کا پس منظر:۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی لاش 14 فروری کے روز پولیس کو حب سے مل گئی تھی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا تھا۔

مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام

حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی، انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا جارہا ہے،

23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جایا گیا، لاش کو گاڑی میں جلایا گیا، ملزمان نے لاش کی نشاندہی کی، اب تک کی تحقیقات کے مطابق ارمغان اور شیراز نے گاڑی کو آگ لگائی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ارمغان کے گیا تھا کے بعد

پڑھیں:

بھارت میں کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، ریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار

 بھارت میں آوارہ کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں ہیں جب کہ ایک شخص کو متعدد کتوں کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ دہلی پولیس نے ملک کے دارالحکومت کے ضلع شاہدرہ کے علاقے کیلاش نگر میں ایک شخص کو متعدد کتوں کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 

حکام کے مطابق ملزم نوشاد کو جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک این جی او کی جانب سے ملزم کے خلاف شکایت درج کرائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم نوشاد این جی او کے لیے بطور ایک سپلائر کام کر رہا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایک ’شخص کی کتے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی، ویڈیو میں کچھ لوگوں کو ملزم پر تشدد کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور انہیں ئیہ کہتے ہوئے اور سوال پوچھتے ہوئے بھی سنا گیا کہ اس نے کتنے کتوں کا ریپ کیا‘‘۔

یہ ویڈیو جانوروں کے لیے کام کرنے والے کارکن کے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کی گئی، مبینہ ویڈیو میں اس شخص کو زیر حراست دیکھا گیا اور متعدد لوگ اس کو مار رہے ہیں، ویڈیو میں ایک شخص کو یہ پوچھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ بتا ور کتنے کتوں کا ریپ کیا؟

ایکس اکاؤنٹ  پر متعدد دیگر سیاسی رہنماؤں، دہلی پولیس اور وزیر اعلیٰ کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

عہدیداروں نے یہ بھی کہا کہ این جی او اس شخص پر الزام لگا رہی ہے کہ اس نے کم از کم 12-13 مادہ کتوں کا ریپ کیا ہے تاہم فی الحال کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں  پادری گرفتار 
  • کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • بھارت میں کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، ریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار
  • برطانیہ میں بیٹیوں کے آئی پیڈ ضبط کرنیوالی استاد ’چوری‘ کے الزام میں گرفتار
  • لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش
  • 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم
  • خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام، انٹرن کو 5لاکھ روپے جرمانہ
  • ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ارمغان سے منی لانڈرنگ کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی