آئی ایم ایف   نے الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں جن کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ نے الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ نئی الیکٹریکل وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہونی چاہیے۔
پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات میں آئی ایم ایف نے الیکٹریکل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی رعایت پر اعتراض اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ خام مال پر بھی سیلز ٹیکس کی رعایت نہ دی جائے اور لوکل سپلائی اور پرزوں کی فروخت پر بھی سیلز ٹیکس میں چھوٹ نہ دی جائے۔
وزارت صنعت وپیداوار نے الیکٹریکل وہیکل کی مینوفیکچرنگ پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیلز ٹیکس میں ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیاد پر34فیصد کمی ہوئی،رپورٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر34فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 23230یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 35199یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔

مارچ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 1538یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 4608یونٹس کے مقابلے میں 67فیصدکم ہے۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پرمعمولی اضافہ ہوا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں الغازی کے 8712یونٹس اورملت کمپنی کے 14518یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وقف قانون کی مخالفت کیلئے ممتا بنرجی، ایم کے اسٹالن اور سدارامیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں، محبوبہ مفتی
  • اوکاڑہ: مفت دی گئی درسی کُتب فروخت کرنیوالا دُکاندار گرفتار
  • جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری 4-9 کی اکثریت سے ہوئی، ذرائع
  • پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟
  • تمام قسم کے یارن اور کپڑے کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے، چیئرمین ٹیکسٹائل ملز
  • نیویارک میں 311سال پرانا وائلن ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت
  • سندھ میں وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع
  • ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیاد پر34فیصد کمی ہوئی،رپورٹ
  • پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ملائیشین ایئر لائن نے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دیدی
  • خام مال کی ترسیل، 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنیکی تجویز مسترد