پاکستان اور ازبکستان کے مابین کن اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ ازبکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان کن اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
وزیراعظم پاکستان کے دورہ کے دوران ازبکستان کی وزارت داخلی امور اور پاکستان کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاکستان اور ازبکستان کی وزارت دفاع کے مابین عسکری انٹیلیجنس کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین سائنٹفیک، تکنیکی اور جدید شعبوں میں تعاون کا معاہدہ ہوا، جبکہ خبروں کے شعبے کے حوالے سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) اور ازبکستان اطلاعات ایجنسی (UZA) کے مابین تعاون کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔
پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی (FSA) اور ازبک ڈپلومیٹک اکیڈمی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کے استثنا کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ازبکستان کی وزارتِ روزگار و تخفیف غربت اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور تاشقند کے محکمہ شہری ترقی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جبکہ لاہور اور بخارا کے مابین بطور جڑواں شہر تعلقات پر مفاہمتی یادداشت بھی سائن کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی بندرگاہوں تک ازبکستان ریلوے لائن منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ، شوکت مرزایوف
اس کے علاوہ وزیراعظم یوتھ پروگرام پاکستان اور ازبکستان کی حکومت کے مابین امور نوجوانان پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاشقند دورہ ازبکستان شہباز شریف معاہدے مفاہمتی یادداشتیں وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تاشقند دورہ ازبکستان شہباز شریف معاہدے مفاہمتی یادداشتیں وزیراعظم پاکستان وی نیوز مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان اور ازبکستان پر دستخط ہوئے ہیں ازبکستان کے ازبکستان کی اس کے علاوہ کا معاہدہ میں تعاون کی وزارت کے مابین
پڑھیں:
سعودی عرب ، امریکا کی ایٹمی توانائی کے معاہدے پر دستخط کے لیے بات چیت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)امریکہ کے وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ توانائی کے شعبے اور سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کی تفصیلات رواں برس کے اختتام تک سامنے آئیں گی۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں تجارتی جوہری توانائی کی صنعت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس پر رواں سال حقیقی پیش رفت ہو گی۔سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی نے امریکی انرجی منسٹر کرس رائٹ کا کنگ عبداللہ پیٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر میں پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔کرس رائٹ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ یقینی طور پر 123 جوہری معاہدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن مملکت میں سویلین نیوکلیئر انڈسٹری کو ترقی دینے کے لیے ریاض کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔