ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں امریکی ویزے کے حصول کے لیے شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق کراچی میں چھاپا مار کارروائی میں عمیر اسلم نامی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے خلاف امریکی قونصلیٹ کراچی کی جانب سے شکایت کی گئی تھی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا، ملزم نے خواتین کو ویزا پراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔گرفتار ملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع العمران ایویشن نامی ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا، اس نے خواتین سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 34000 روپے ہتھیائے، اور بھاری رقوم وصول کر کے متاثرین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر اور جعل بینک سلپ جاری کیں۔متاثرہ شہریوں نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا کہ ملزم نے رقوم نقد وصول کر کے واٹس ایپ کے ذریعے جعلی دستاویزات بھیجی، تاہم نجی بینک کی جانب سے مذکورہ ٹرانزیکشن سلپ کو جعلی قرار دیا گیا۔امریکی قونصلیٹ حکام نے مذکورہ ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کو جعلی

پڑھیں:

عدالت سے فرار ہونیوالے قتل کے 2 ملزمان دوبارہ گرفتار

سیشن کورٹ لاہور سے فرار ہونے والے قتل کے 2 ملزمان بہاولپور سے پکڑے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان حمزہ اور شیر زمان کو آپریشنز پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان چند روز قبل سیشن کورٹ سے ہتھکڑیاں چھڑوا کر فرار ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: لاہور: دوہرے قتل کے 2 ملزم ہتھکڑیوں سمیت عدالت سے فرار

موبائل لوکیشنز اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ ملزم شیرزمان گرین ٹاؤن پولیس کو قتل کی واردات میں مطلوب تھا۔ ملزم حمزہ اکبری گیٹ پولیس کو ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

دونوں ملزمان منصوبہ بندی کے تحت سیشن کورٹ سے فرار ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ویزے کیلیے جعلی دستاویزات فراہم کرنے والا گرفتار
  • عدالت سے فرار ہونیوالے قتل کے 2 ملزمان دوبارہ گرفتار
  • کراچی؛ ایف آئی اے کی کارروائی میں ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار
  • امریکی ویزا کیلئے ماں بیٹی کی فیس اور اپائنٹمنٹ کی جعلسازی کا ملزم گرفتار
  • کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار
  • پیرس، ہوٹل کی دوسری منزل سے نومولود بچے کو پھینکنے والی امریکی خاتون گرفتار
  • تصاویر کے ذریعے طالبہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
  • انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا 
  • کراچی، پولیس نے مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کر لیا