شرابی دلہا نے دلہن کی سہیلی کو ورمالا پہنادی، دلہن نے تھپڑ مار کر شادی منسوخ کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک شادی اس وقت ڈرامائی موڑ اختیار کرگئی جب دلہا نے منڈپ میں دلہن کے بجائے اس کی سہیلی کو ورمالا پہنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی کے گاؤں میں ہونے والی شادی میں 26 سالہ دلہا رویندر کمار شراب کے نشے میں دھت پنڈال پہنچا تھا اور بظاہر اس نے غلطی سے دلہن کی سہلی کو شادی کی ورمالا پہنادی۔
دلہے کے نشے میں ہونے اور اپنی سہیلی کو ورمالا پہنانے پر 21 سالہ دلہن رادھا دیوی نے غصے سے دلہا کو تھپڑ مارا اور شادی منسوخ کردی۔
اس وقعے کے بعد شادی کی تقریب اکھاڑا بن گئی اور دلہن کے رشتے داروں اور باراتیوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کردیا۔ لیکن ہفتے کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں یہ واحد ڈراما نہیں تھا۔
معاملہ اس وقت شروع ہوا جب 26 سالہ دلہا رویندر کمار اپنی بارات کے ساتھ پنڈال دیر سے پہنچا۔ دلہن کے خاندان کی جانب سے درج ہونے والے ایف آئی آر کے مطابق، دلہے کے گھر والوں نے اضافی جہیز کا مطالبہ کیا تھا۔
دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی سے پہلے کی رسومات میں ڈھائی لاکھ روپے اور شادی کے دن 2 لاکھ روپے دے دیے تھے۔ لیکن یہ رقم دلہے کے گھر والوں کےلیے کافی نہیں تھی۔
واقعے کے بعد ایک کہانی یہ بھی سامنے آئی ہے کہ رویندر کمار اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ اس لیے مبینہ طور پر وہ اپنی شادی کےلیے شراب کے نشے کی حالت میں بارات لے کر پہنچا تھا اور دلہن کے خاندان اور رشتے داروں کے ساتھ بدتمیزی کی۔
ایف آئی آر کے مطابق، شادی کی رسم میں ہاروں (ورمالا) کے تبادلے کی رسم تک وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کافی دیر تک شراب نوشی کرتا رہا اور رسم میں اپنی دلہن کو ہار پہنانے کے بجائے، اُس نے غلطی سے دلہن کے برابر میں کھڑی اس کی سہیلی کو ہار پہنا دیا۔ غصے میں بھری رادھا دیوی نے فوراً دلہے کو تھپڑ مارا اور وہاں سے چلی گئی۔
اس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور دونوں طرف سے کرسیاں اُڑنے لگیں۔ آخرکار پولیس وہاں پہنچی اور صورتحال پر قابو پا لیا۔
پولیس نے دلہا اور اس کے دوستوں کو حراست میں لے لیا اور دلہن کے خاندان کی توہین اور ’’امن میں خلل ڈالنے‘‘ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ دولہے کے خلاف جہیز کے مطالبے کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دلہے کے دوستوں نے مبینہ طور پر غیرقانونی شراب خرید کر اسے پلائی تھی۔ شراب فروخت کرنے والے ایک شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سہیلی کو کے مطابق دلہن کے
پڑھیں:
اداکار عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ راز سے پردہ اُٹھ گیا
مکہ میں نکاح کرنیوالے اداکار عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ راز سے پردہ اُٹھ گیامتعدد پوسٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار عمر شہزاد کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ انسٹاگرام انفلوئنسر ہیںپاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و ماڈل عمر شہزاد کی دلہن سے متعلق متعدد افواہوں اور چہ مگوئیوں کے بعد نئی نویلی دلہن خود سامنے آ گئیں۔عمر شہزاد نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔عمر شہزاد نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر اہلیہ کی شناخت ظاہر کیے بغیر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔اداکار نے اس پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت لکھتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمان کے نیچے میں نے اپنی زندگی میں نئے باب کا آغاز کیا ہے۔اب سوشل میڈیا پر وائرل متعدد پوسٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار عمر شہزاد کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ انسٹاگرام انفلوئنسر شانزے لودھی ہیں۔دوسری جانب انسٹاگرام پر 7,630 فالوورز رکھنے والی انفلوئنسر شانزے لودھی کی جانب سے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے۔