فخر زمان کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ؟ اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔گزشہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لے لیں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے کچھ عرصہ قبل قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی تھی۔تاہم اب ذرائع نے فخر زمان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی قومی اوپنر کی ری ہیب پر جلد بیان جاری کرے گا، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ فخر زمان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبر میں مزید کہا گیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی فخر کا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا، وہ ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہیں۔ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ فخر ہائپر تھائراڈازم کی بیماری سے تاحال صحت یاب نہ ہوسکے، وہ ہر طرز کی کرکٹ سے کچھ مہینے کے لئے دور ہوچکے ہیں، ڈاکٹرز نے بھی فخر زمان کو آرام کا مشورہ دیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فخر زمان کی کرکٹ سے
پڑھیں:
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 2ہزار 916ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 240پروپے کی کمی سے 3لاکھ 6ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے کی کمی سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 36روپے کی کمی سے 3ہزار 314روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 31روپے کی کمی سے 2ہزار 841روپے کی سطح پر آگئی ہے۔