یو اے ای کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
دورے کے دوران، ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
ولی عہد کا خصوصی طیارہ چکلالہ ایئربیس پر لینڈ کرے گا جہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ولی عہد
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کانگریس سینٹر تاشقند آمد، گارڈ آف آنر پیش
’جیو نیوز‘ گریبوزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ کانگریس سینٹر تاشقند پہنچ گئے۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے ہیں۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت تاشقند پہنچے تھے۔
ازبک وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ اور تاشقند کے میئر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا تھا۔
تاشقند پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان نے یادگار آزادی کا دورہ کیا، پھول رکھے، عظیم تاریخی شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ازبک عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔