WE News:
2025-02-26@15:23:41 GMT

آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے پسِ پردہ اصل حقائق آشکار

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے پسِ پردہ اصل حقائق آشکار

پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بزدلی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا، 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سر جیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا جس کا بھانڈہ پاکستان نے عالمی میڈیا کو موقع پر لے جا کر پھوڑا۔

26 فروری 2019 کو بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر رات کے اندھیرے میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بذاتِ خود طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ریلیز

پاکستانی فضائیہ کی جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنایا۔

اس کے باوجود حقیقت کے اعتراف کی بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تاہم بھارتی دعوے کو امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کارکرسٹین فیئر اور غیرجانبدار بھارتی صحافیوں نے بھی مسترد کر دیا۔

سینئر بھارتی صحافی اشوک سوائن نے 11 ستمبر 2018 کو ٹویٹر پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ مُودی پاکستان سے جنگ کا ڈرامہ رچا کر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا تھا۔

امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے واضح طورپر کہا تھا کہ میں 100 فیصد کہہ سکتی ہوں کہ ایف16 طیارے تباہ نہیں کیے گئے، میں کہتی ہوں کہ کاش آپ ایف 16 مار گرائیں۔

اس واقعے پر نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے جلد بازی میں اپنا ہی  ہیلی کاپٹر  گرا دیا۔

یہی نہیں بلکہ بھارت کے اپنے دفاعی ماہرین نے بھی بھارتی فضائیہ کا جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہندوستانی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام

سابق بھارتی جنرل سید عطا حسنین کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے ہمیں انفارمیشن آپریشنز چلانے کا طریقہ سکھایا ہے تو وہ پاکستان کا آئی ایس پی آر ہے۔

پاکستان ماضی میں کئی بار بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے منصوبوں کو بے نقاب کر چکا ہے۔

16جنوری 2021 کو دی وائر کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مُودی سرکار کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا، جنوری 2022 میں کانگریس رہنما اُدت راج نے بھی انکشاف کیا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی مُودی سرکار نے خود کی تھی۔

14 فروری 2023 کو بھی پاکستانی ایجنسیوں نے بھارت کا پلوامہ طرز پر حملہ کرنے کا منصوبہ بے نقاب کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

india Kashmir operation swift retort Pak Army.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ

پڑھیں:

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل: آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ریلیز کردیا

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل: آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ریلیز کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز


راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نغمہ ”دشمناسُن“ریلیز کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ہے، 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، اس آپریشن کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس عزم کی تجدید ہے کہ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، یہ نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے ایک للکار ہے۔
بیان کے مطابق نغمے کی شاعری احمد عظیم کی ہے جبکہ کامران اللہ خان نے اس خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گووندا اور اہلیہ سنیتا میں طلاق، حقائق کیا ہیں؟
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل: آئی ایس پی آر کانغمہ ریلیز
  • اداکار عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ راز سے پردہ اُٹھ گیا
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ ریلیز کر دیا 
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر کیجانب سے نیا نغمہ ریلیز
  • ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘کے 6 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ریلیز
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل: آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ریلیز کردیا
  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل: آئی ایس پی آر نے نغمہ ’دشمناسُن‘ریلیز کردیا
  • عامر خان نے چین میں اپنی شہرت کے راز سے پردہ اٹھا