ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا معاملہ، 4 مسافر ٹرینوں کیلئے بڈز جمع
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سعید احمد سعید: سات ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا معاملہ، ٹینڈر میں نجی کمپنیوں کی جانب سے 4مسافر ٹرینوں کیلئے بڈز جمع،سات ٹرینوں کیلئے ہونیوالی بڈز میں 3ٹرینوں کیلئے کوئی بڈز نہ مل سکی۔
ریلوے نجی فرم پریکس نے ہزارہ ایکسپریس ،الحسینی نے سکھر ایکسپریس کیلئے بڈز جمع کروائی، ڈبلیو ایم آر ایسوسی ایٹس نے فرید ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کیلئے ٹیکنیکل و فنانشل بڈز جمع کروائی۔
بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس، موہنجودڑو ایکسپریس ،راولپنڈی پسنجر کیلئے کوئی بڈ نہ مل سکی، فنانشل بڈ میں بینچ مارک کی بنیاد پرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبہ کو آؤٹ سورس کی جائے گی۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹرینوں کیلئے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی ہیں: اعظم سواتی کا دعویٰ
سٹی42:ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کرلیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا دعویٰ، کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانے کا حل مذاکرات ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ہمیں ملک کی فکر ہے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ملک میں ضروری ہیں، میں ڈاکٹر عارف علوی کے آنے کا انتظار کررہا ہوں، اس ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو حل صرف مذکرات ہے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے راضی کیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ہمیں ملک کی فکر ہے اور اس کی نسلوں کی فکر ہے، کوئی ایسا لیڈر اس وقت پاکستان میں موجود نہیں جو ملک کو بہتر سمت لیکر جا سکے۔
مجھے یقین ہے کہ فیصلہ ساز بھی سوچنے پر مجبور ہیں، کیونکہ انکا بھی ملک ہے انکی بھی یہ عزت ہے، میں سمجھتا ہوں جب کوئی بات ہوگی عارف علوی صاحب کو آنے دیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہاں بھی کوئی برف پگلی ہے؟ جواب دیتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا اللہ کرے کیونکہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے، حل صرف مذکرات ہے۔
گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر