کیا راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار کے ساتھ منگنی کرلی؟ ہیرے کی انگوٹھی پہنتے ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ اور آئٹم نمبر گرل راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے دبئی میں ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے جس میں راکھی ساونت ہیرے کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔
راکھی ساونت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دودی خان نے انھیں ہیرے کی انگوٹھی دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، جو اپنی متنازعہ شہرت اور پیچیدہ محبت کی کہانیوں کےلیے مشہور ہیں، اب پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منگنی کی خبروں میں زیرِ بحث ہیں۔ دونوں کی ملاقات اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ کیا راکھی ساونت، جو ماضی میں کئی ناکام تعلقات کا شکار رہی ہیں، اب دودی خان کے ساتھ اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دودی خان نے راکھی کو ہیرے کی انگوٹھی دی، جس نے دونوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں اور بڑھا دیں۔
راکھی ساونت کی زندگی میں کئی نامور لوگ آئے اور گئے، جن میں ابھیشیک اور رتیش جیسے نام شامل ہیں۔ انہوں نے عادل خان درانی سے شادی بھی کی، لیکن یہ رشتہ بھی جلد ہی تلخیوں کا شکار ہوگیا۔ اب راکھی کا نام پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منسلک ہوگیا ہے، جو ان کی زندگی میں ایک نئے موڑ کی نشاندہی کررہا ہے۔
دونوں کی سوشل میڈیا پر ہونے والی بات چیت نے اس تعلق کو مزید تقویت بخشی ہے۔ دودی خان نے ایک ویڈیو پیغام میں راکھی کو ہاتھ تھامنے کی پیشکش کی، جس پر راکھی نے بھارت سے ویڈیو پیغام میں ہی جواب دیا۔ تاہم، دودی خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے راکھی سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ راکھی کی شادی اپنے کسی دوست سے کروائیں گے، اور یہ کہ وہ پاکستان کی ہی بہو بنیں گی۔
حال ہی میں دودی خان اور راکھی ساونت کی ملاقات دبئی میں ہوئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان ویڈیوز میں راکھی نے دودی سے شکایت کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے وعدہ کرکے بیچ راستے میں چھوڑ دیا۔ دودی خان نے اس پر مختلف جواز پیش کیے۔
ایک اور وائرل ویڈیو میں دودی خان کو راکھی کو ڈائمنڈ رنگ پہناتے دیکھا گیا۔ راکھی نے انگوٹھی کے اصلی یا نقلی ہونے پر سوال اٹھایا، جس پر دودی خان نے کہا کہ یہ اصلی انگوٹھی ہے، جو ایک دوست کی جانب سے ایک دوست کےلیے ہے۔
یہ خبریں دونوں کے مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں، اور اب دیکھنا یہ ہے کہ راکھی ساونت اور دودی خان کی کہانی کس موڑ پر جا کر رکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی اداکار راکھی ساونت کی سوشل میڈیا پر انہوں نے کے ساتھ
پڑھیں:
عاطف اسلم کی فیملی کے ساتھ ریل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں لیکن اس بار کسی گانے یا پرفارمنس سے نہیں بلکہ اپنی فیملی کے ہمراہ بنائی گئی دلکش اور جذبات سے بھرپور انسٹاگرام ریل کے ذریعے ہر دلعزیز فنکار نے حال ہی میں اپنی اہلیہ سارا بھروانہ اور بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت مقام پر بنائی گئی ریل شیئر کی ہے جس میں وہ حسین سمندر کے کنارے خوشگوار لمحات گزارتے دکھائی دیتے ہیں عاطف اسلم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر بھرپور محبت اور مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نہ صرف ایک باکمال گلوکار ہیں بلکہ ایک شفیق شوہر اور محبت کرنے والے والد بھی ہیں جو اپنے خاندان کے ساتھ جڑے رہنے کو اہمیت دیتے ہیں کچھ عرصہ پہلے تک عاطف اسلم سوشل میڈیا پر بہت کم متحرک نظر آتے تھے لیکن اب جب سے انہوں نے ریلز بنانا شروع کی ہیں وہ نہ صرف نوجوانوں بلکہ ہر عمر کے صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں ان کی مزاحیہ منفرد اور خاندانی اقدار سے بھرپور ویڈیوز مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی ہیں انسٹاگرام پر ان کے 10.2 ملین سے زائد فالوورز ان کی ہر نئی پوسٹ کا انتظار کرتے ہیں اور خاص طور پر جب وہ اپنی ذاتی زندگی کے حسین لمحات مداحوں سے شیئر کرتے ہیں تو ان کی مقبولیت مزید بڑھ جاتی ہے ان کی حالیہ ریل کو ہزاروں صارفین نے نہ صرف پسند کیا بلکہ محبت بھرے تبصرے بھی کیے جس میں ان کی سادگی عاجزی اور خاندانی وابستگی کو خوب سراہا گیا عاطف اسلم کی یہ کاوش سوشل میڈیا پر ایک مثبت رجحان کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس میں وہ اپنی مصروف زندگی کے ساتھ ساتھ خاندان کو ترجیح دے کر ایک خوبصورت مثال قائم کر رہے ہیں