اقوام متحدہ میں پاکستان کا غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کو ترجیح دے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے۔انسانی امداد کو ہتھیارکے طورپراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔
عاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زوردیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے، عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کوترجیح دے۔
پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپیل کی کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کرکھڑی ہو۔
احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹس گمراہ کن ہیں، پاکستان
پاکستان نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹس کو گمراہ کن قرار دے دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قرارداد پر بعض سوشل میڈیا تبصروں کی بنیاد غلط میڈیا رپورٹس پر ہے، پاکستان نے قرارداد او آئی سی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے پیش کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق قرارداد پاکستان کی نہیں بلکہ جینیوا میں او آئی سی گروپ کی سالانہ مشترکہ پیشکش تھی، قرارداد کا متن فلسطینی وفد کی منظوری اور او آئی سی کی تائید سے پیش کیا گیا۔ پاکستان نے کسی بھی مرحلے پر قرارداد کے متن میں یکطرفہ ترمیم نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیے اہل غزہ سے یکجہتی، حکومت اپوزیشن ہم آواز، متفقہ قرارداد منظور امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے: طاہر محمود اشرفی ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے: پاکستاناس حوالے سے دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ قرارداد کا مقصد تجویز کو ختم کرنا نہیں بلکہ اسے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سپرد کرنا ہے۔
دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیلی مفادات کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر رابطے بھی نہیں کرتا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فلسطینی وفد کی درخواست پر او آئی سی کی مزید 2 قراردادیں بھی پیش کیں، پاکستان کا فلسطینی کاز سے تاریخی اور غیرمتزلزل عزم برقرار ہے۔