راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی سے خیبرپختونخواہ کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی،خیبرپختونخوا ہ میں مبینہ کرپشن اور وزراءکی کارکردگی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی کو 9مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،عمران خان نے احتساب کمیٹی سے صوبائی وزراءکی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال پررپورٹ مانگی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی عمران خان کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے بعداحتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے اور تمام صوبائی محکموں کی کارکردگی، مبینہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر احتساب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے احتساب کمیٹی کے سربراہ قاضی انور کاکہنا ہے کہ چند روز میں اس سارے عمل کو مکمل کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان کورپورٹ پیش کر دی جائیگی۔

(جاری ہے)

مجھے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مئی کے پہلے ہفتے میں صوبائی کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اراکین فنڈز اور ان کےاستعمال سے متعلق احتساب کمیٹی کو تمام معلومات فراہم کرینگے۔ گزشتہ روز وزیرخوراک نے کمیٹی کو کارکردگی رپورٹ دیدی ہے جبکہ تمام وزراءاور مشیر کے علاوہ معاونین خصوصی بھی کمیٹی کو اپنی رپورٹس بھجوائیں گے۔

احتساب کمیٹی نے یہ ہدایات جاری کی ہیںکہ ہر محکمے کے وزیر، مشیر اور معاون خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دیں گے۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ احتساب کمیٹی مبینہ کرپشن میں ملوث حکام کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے گی اور 6 مئی تک کارکردگی رپورٹ مرتب کر کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کی جائیگی۔ یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کی بد عنوانیو ں کی تدارک کیلئے قائم احتساب کمیٹی نے تمام ارکان کو خصوصی مراسلہ ارسال کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے احتساب کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے ۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان نے احتساب کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کارکردگی رپورٹ رپورٹ پیش کمیٹی کو

پڑھیں:

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا،نئے وزراء کے نام سامنے آگئے

 

حنیف عباسی، طارق فضل، خالد مگسی، مصطفی کمال کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، ڈاکٹرتوقیر شاہ وزیراعظم کے مشیر ہوں گے، ایم کیو ایم کے مصطفی کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان

طلال چوہدری ، افضل کھوکھر ، بیرسٹر عقیل اور حذیفہ رحمان، عبد الرحمان کانجو اور سرادر یوسف بھی دوڑ میں شامل، وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کی حلف برادری کی تقریب 27یا 28 فروری کو ایوان صدر میں ہوگی

وفاقی کابینہ میں دو روز کے اندر توسیع کا امکان ہے اور متوقع طور پر نئے وزرا 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ میں اگلے دو روز میں توسیع کا امکان ہے اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے اراکین بھی دوڑ میں شامل ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور افضل کھوکھر کابینہ میں شامل ہوں گے ۔وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال بھی شامل ہوں گے ، بیرسٹر عقیل اور حذیفہ رحمان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ عبد الرحمان کانجو اور سرادر یوسف بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے جو گزشتہ حکومت میں بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں، اسی طرح ڈاکٹرتوقیر شاہ وزیراعظم کے مشیر ہوں گے ۔مسلم لیگ (ن) کی سیالکوٹ سے خاتون رکن اسمبلی نوشین افتخار کے علاوہ رومینہ خورشید عالم، رضاحیات ہراج اور چوہدری ریاض کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کی حلف برادری کی تقریب 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی، عمران خان کی مئی تک رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت
  • کے پی میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی، عمران خان کی جانب سےاہم ہدایت جاری
  • کے پی میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی، عمران خان کی مئی تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت
  • وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا،نئے وزراء کے نام سامنے آگئے
  • عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کی کارکردگی، فنڈز کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی
  • عمران خان کی خیبرپختونخوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار
  • پہلے پارلیمانی سال میں وفاقی کابینہ کے ممبران کی کیا کارکردگی رہی؟ پلڈاٹ رپورٹ جاری،تفصیلات سب نیوز پر
  • پہلے پارلیمانی سال میں وفاقی کابینہ کے ممبران کی کیا کارکردگی رہی؟   رپورٹ جاری