شہباز شریف، مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹسز جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹسز جاری کردئیے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواست پر سماعت کی۔ شہری گل خان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی گئی ہے۔ گل خان کا بیٹا مبینہ طورپر26 نومبر احتجاج میں فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔ اس سے قبل گل خان کی 22 اے کی درخواست عدم پیروی پر خارج ہوچکی ہے۔
عدالت نے درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 مارچ کو ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: درخواست پر
پڑھیں:
ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز کی درخواست پر سماعت
اسلام آباد:ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی نیپرا میں مشترکہ درخواست پر سماعت جاری ہے۔
چئیرمین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی نے بگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس پر سماعت مکمل کر لی جبکہ 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والی 2 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ آئی پی پیز سے نظرثانی کی منظوری کی صورت میں 3 روپے فی یونٹ تک فرق پڑے گا۔
سماعت کے دوران، حکام کا کہنا تھا کہ نظر ثانی سے قبل بگاس کا ٹیرف 17 روپے 13 پیسے تک ہے اور نظر ثانی کے بعد ٹیرف 13 روپے 05 پیسے تک آجائے گا، قیمتوں پر کمی یا اضافے کے اثرات میں روپے کی قدر کا کردار ہوگا۔
بگاس سے بجلی پیدا کرنے والے 9 آئی پی پیز کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی۔ نیپرا اتھارٹی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔