طالبان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکیں، افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
طالبان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکیں، افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
تاشقند:وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار روز دیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔
ازبکستان میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دونوں ملکوں کی خوشحالی اور ترقہ ہمارا مشترکہ عزم ہے، اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہوں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ریلوے کے ذریعے تجارت اہمیت کی حامل ہے، اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کو ممکن بنائیں گے، سیاحت کے شعبے میں بھی ملکر کام کریں گے، ازبکستان کو کراچی اور لاہور سے منسلک کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا علاقائی امن و استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپنی سرزمین پاکستان خطے کے مفاد میں ہے افغانستان میں امن استعمال ہونے سے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذر بائيجان کے 2 روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے۔
آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب عبداللّٰہ اوعلوایوبوف نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
اس موقع پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوگی، جس میں تجارتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور ثقافتی تبادلے پر گفتگو ہوگی۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔