ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف لے کر گھر کی دہلیز پر آنے کے الزام پر یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آ گئے۔ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔ ملزمان نے عزت مجروح کی جان کو خطرہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق ٹک ٹاک

پڑھیں:

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی:

اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کی مدعیت میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کے مطابق میں گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں اپنے گھر کے سامنے کرسی ڈال کر بیٹھا ہوا تھا، ہمارے گھر کے آگے کیمپ آفس میں بیٹا عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کوآرڈینیٹر محمد کلام ولد محمد کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

مقتول کے والد کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان آئے، 2 ملزمان کیمپ آفس میں چلے گئے، ایک ملزم باہر موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا۔ تقریباً سات بجکر 50 منٹ پر محمد کلام شور کرتا ہوا باہر آیا، کیمپ آفس کے اندر سے فائرنگ کی آواز بھی آئی، دو ملزمان اندر سے بھاگتے ہوئے باہر آئے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

میں محمد کلام کے ساتھ کیمپ آفس میں گیا تو دیکھا میرا بیٹا محمد عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو گولیاں لگی ہوئی ہیں۔ زخمی عامر بھٹو کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر بسم اللہ چوک پہنچے، وہاں سے ایمبولینس میں ڈال کر اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

 اس دوران میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق میرے بیٹے کو نامعلوم وجوہات اور نامعلوم رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار، پییکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کے قتل کا مقدمہ درج
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا
  • مصطفی عامر قتل کیس، ارمغان کیخلاف ایف آئی اے میں پہلا مقدمہ درج، چشم کشا انکشافات
  • ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، ملزم ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا
  • مصطفی قتل کیس؛ ارمغان کیخلاف ایف آئی اے میں پہلا مقدمہ درج، چشم کشا انکشافات
  • نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ، 4 افراد گرفتار
  • راولپنڈی: گیس لیکیج دھماکے سے تین کمسن بچیوں سمیت چار زخمی
  • وفاقی جج کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا اشارہ