عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کی کارکردگی، فنڈز کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ مانگی ہے، احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کےرکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ مئی کےپہلے ہفتےمیں کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنےکا حکم ملا ہے، تمام وزراء، مشیر اور معاونین کمیٹی کےسامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے، کابینہ اراکین فنڈز اور ان کےاستعمال سےمتعلق کمیٹی کو معلومات دیں گے۔
قاضی انور نے کہا کہ مئی میں اس عمل کو مکمل کرکےرپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائےگی، گزشتہ روز وزیرخوراک نےکمیٹی کو کارکردگی رپورٹ دے دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی کارکردگی پی ٹی آئی
پڑھیں:
تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سابق وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس فیصلے پر آمادہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی تھی کہ کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کیا جائے، تاہم وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے انہیں گزشتہ حکومت میں دونوں رہنماؤں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اپنے فیصلے پر قائل کر لیا۔
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے سرکاری اوقات کار کا اعلان
سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، میں کچھ کہوں گا تو بانی پی ٹی آئی کے مقصد کو نقصان پہنچے گا، میں ساتھیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے پر یقین نہیں رکھتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں پہلی حکومت میں دو اہم وزارتیں دی تھیں، لیکن اس بار ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بھی اس معاملے کو اندرونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر میڈیا میں کوئی تبصرہ ضروری نہیں ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ آج کھیلا جائیگا
مزید :