ہائیکورٹ آزادکشمیر،فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نوٹیفکیشن معطل
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
مظفرآباد ( اوصاف نیوز)آزاکشمیر ہائیکورٹ نے فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر نے فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری سے متعلق 31 جنوری 2025 کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا عبوری حکم جاری کر دیا ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں درخواست گزار کا موقف قابل غور ہے اور کسی ناقابل تلافی نقصان سے بچنے کیلـئے یہ فیصلہ ضروری ہے۔عدالتی حکم کے مطابق، فیلڈ سٹاف پر بائیو میٹرک حاضری کے نفاذ کا حکم اگلی سماعت تک معطل رہے گا جو 12 مارچ 2025 کو ہوگی۔
عدالت نے اس فیصلے کو دوسری جانب سے ممکنہ اعتراضات کے تابع رکھا ہے۔یہ حکم اس پس منظر میں آیا ہے جب درخواست گزاروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیلڈ سٹاف کیلئے بائیو میٹرک حاضری ممکن نہیں اور اس کا نفاذ غیر ضروری مشکلات پیدا کرے گا۔ عدالت نے مزید کارروائی کیلئے حکومتی جواب طلب کر لیا ۔
اہلیان کشمیر جے ڈی ایف جیسے مفاد پرست ٹولے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، سید صلاح الدین احمد
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بائیو میٹرک حاضری
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی میٹنگ تھی اس لئے وہ پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ تمام کیسز کی رپورٹ آچکی ہے یا نہیں، جس پر وکیل نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی صرف ایک انکوائری وزیر اعلیٰ کے خلاف چل رہی ہے۔
آئی سی سی کے بعد بھارت نے کرکٹ کے ایک اور اہم عہدے پر بھی ’قبضہ ‘کر لیا
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 66 مختلف مقدمات وزیر اعلیٰ کے خلاف درج ہیں، عدالت نے کہا کہ جتنا وقت آپ مانگ رہے ہیں وہ ہم نہیں دے سکتے، بعدازاں عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 40 روز تک حفاظتی ضمانت دے دی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔