پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے  تاجروں کے لیے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ کردیا۔ چیف آرگنائزر  پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے حکومت سے تاجروں کے لیے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آسکے۔ 

پاکستان بزنس فورم کے رہنما نے کہا بڑے دکاندارپر ماہانہ 20 ہزار اور چھوٹے دکاندار پر10 ہزار روپے ٹیکس کی سفارش کی ہے جب کہ گاؤں اور چھوٹے قصبوں کےدکانداروں پر 5 ہزارفکسڈ ٹیکس نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اہداف پورے کرنے کے لیے فکسڈ ٹیکس کی وصولی بجلی بلوں سےکی جاسکتی ہے، فکسڈ ٹیکس دینے کے بعد تاجر سے کسی قسم کا مزید سوال نہ ہو۔پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ اگر معیشت چلانی ہے تو بغیر دباؤ کے فکسڈ ٹیکس رجیم کو نافذ کیا جائے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چھ بڑے ناموں کو ٹیم سے نکالیں، وسیم اکرم نے بڑا مطالبہ کر دیا

سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم سے چھ بڑے کھلاڑیوں کو باہر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سپورٹس چینل ٹین اسپورٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے ہمیں پانچ چھ بڑے ناموں کو ٹیم سے نکالنا ہی کیوں نہ پڑے اور بے شک ہم چھ مہینے ہاریں مگر نئے لڑکوں کو ٹیم میں لاکر انکو مکمل سپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شکستوں کی عادی ہوچکی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم وائٹ بال ٹیم میں نئے نوجوان کرکٹرز لائیں جن کے اندر کوئی خوف نہ ہو۔وسیم اکرم نے کہا کہ 2026 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تیاری ابھی سے شروع کردیں، بس بہت ہوگیا، موجودہ کھلاڑیوں کو ہم نے بہت چانسز دیکر دیکھ لیا۔پاکستان کے پانچ میچوں میں سارے بولرز نے ملاکر 60 کی ایوریج سے 24 وکٹیں لی ہیں۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں اس سال 14 ممالک کی ٹیموں جن میں عمان اور امریکا بھی شامل ہیں، پاکستان کی بولنگ دوسری بدترین رہی ہے۔انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب چیئرمین پی سی بی سلیکشن کمیٹی، کوچ اور پانچ لیجنڈز کو بلاکر پوچھیں کہ یہ سلیکشن کیا کی تھی تم لوگوں نے؟۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہم چیخیں مار رہے تھے کہ یہ اسکواڈ ٹھیک نہیں ہے۔ ہم بولتے رہے کہ ایک دن رہ گیا ہے اسکواڈ تبدیل کرلو مگر اُنہوں نے ایک گھنٹے کی میٹنگ کی اور اسی اسکواڈ کے ساتھ باہر آگئے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر کی میڈیا کوریج کے لیے وائٹ ہاؤس کے روایتی میڈیا گروپ میں ردو بدل  اور جدت لانے کا اعلان 
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا بھی سٹوڈنٹس کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام کا اعلان
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے گرینڈ ایتھوپیا پاکستان بزنس فورم کی صدارت کی
  • وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کےطلباء کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان
  • چھ بڑے ناموں کو ٹیم سے نکالیں، وسیم اکرم نے بڑا مطالبہ کر دیا
  • راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی سوشل میڈیا ٹیم کے نام پر تاجروں سے مبینہ نذرانے وصول کئے جانے کا انکشاف
  • وسیم اکرم قومی ٹیم پر سخت برہم، 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ
  • سعودی فورم پر پاکستان کا میڈیا وژن
  • وزیراعظم  وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئے، بزنس فورم سے خطاب کریں گے، مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے