Jang News:
2025-02-26@13:16:03 GMT

صارم قتل کیس، زیرِ حراست افراد کی مشروط رہائی

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

صارم قتل کیس، زیرِ حراست افراد کی مشروط رہائی

فائل فوٹو

صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق تفتیش، شواہد، حالات اور  واقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کو مبینہ اغواء کے 5 روز بعد قتل کیا گیا۔

صارم زیادتی قتل کیس: 9 افراد ایسے ہیں، جن پر زیادہ شک ہے، پولیس

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا،

ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ کیس کو منطقی انجام پر پہنچانے کے لیے فرانزک ماہرین کی مدد لی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے محکمۂ داخلہ کو فرانزک ماہرین کا بورڈ بنانے کے لیے خط لکھا ہے۔

عرفان بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ فرانزک ماہرین کا بورڈ شواہد کا دوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ کوئی آگے ہے، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے، رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی مہیا کریں گے۔

سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اسپیشل اسسٹنٹ برائے پاور محمد علی نے شرکا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی پی پیز سے ٹاسک فورس کی بات چیت جاری ہے، چھ پلانٹس سے معاہدہ ختم کردیا ہے، 2002ء کی پالیسی والے پاور پلانٹس کو ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں رقم ملے گی، منافع کی شرح کم کردی ہے جتنی صلاحیت ہے اتنی ہے کیپسٹی ملے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاور پلانٹس کے ریٹس کم کرنے پر بات چیت جاری ہے، ونڈ اور سولر کے 45 پاور پلانٹس سے بات چیت جاری ہے ان پاور پلانٹس کو ٹیک اینڈ پے پر لائیں گے، گیس اور فرنس آئل کے پاور پلانٹس سے اضافی ادائیگی واپس کردی، گردشی قرض پر کام جاری ہے، گردشی قرض کا اسٹاک ختم کریں گے، گردشی قرض کا سود معاف کرایا جائے گا باقی حکومت بینکوں سے فکس کاسٹ پر قرض لے کر ادا کرے گی۔

اسپیشل اسسٹنٹ برائے توانائی محمد علی نے بتایا کہ جن پاور پلانٹس سے معاہدے ختم کیے ان کی مدت پانچ سے دس سال رہ رہی ہے، ہم نے آئی پی پیز کے ڈالر ریٹ کو 168پر کردیا ہے، گزشتہ دور میں ڈالر تھا ہی 168 روپے کا اور اب ڈالر 278 پر ہے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں باہمی مشاورت سے تبدیلی ہورہی ہے، ہم نے کہا تھا یا فرانزک آڈٹ کریں ان پلانٹس یا یا معاہدوں پر نظرثانی کرنی ہے اگر آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرتے تو وقت لگتا اس لیے ہم نے معاہدوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا۔

اسپیشل اسسٹنٹ برائے توانائی محمد علی نے ہم نے فرانزک آڈٹ کے لیے گزشتہ حکومت سے دو کروڑ روپے مانگے، ہمیں حکومت نے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کیلئے رقم نہیں دی، ہمارے پاس دو آپشن تھے یا فرانزک آڈٹ کریں یا بات چیت کرلیں، جو آئی پی پیز بات چیت پر نہیں آرہے ان کا فرانزک آڈٹ ہوگا، ہم نے پاور سیکٹر میں 300ارب روپے کا لیٹ پے منٹ سرچارج معاف کرایا، ہم نے 35ارب روپے أئی پی پیز سے اضافی ادائیگیاں واپس کیں، اس ملک میں دو کروڑ واپس کراکے دکھادیے۔

شبلی فراز نے کہا کہ نیب والے بھی لوگوں سے ریکوریز کررہے ہیں۔ محمد علی نے کہا کہ نیب 25 فیصد پر پلی بارگین کرتا ہے، ہم نے سو فیصد ریکوری کروائی سو فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج معاف کرایا۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز سے زور زبردستی سے معاہدے تبدیل نہیں کرائے، آئی پی پیز سے باہمی مشاورت رضامندی سے معاہدے تبدیل ہوئے۔

وزیر توانائی نے واضح کیا کہ سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ کوئی آگے ہے، آئی پی پیز کا ایک بھوت سوار تھا جسے بہت اچھے سے ہینڈل کر رہے ہیں، مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آ سکتی ہے، رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی مہیا کریں گے، آج ہی رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی کی ہدایات جاری کردوں گا۔

کمیٹی میں صحافی کی جانب سے فوٹیج بنانے پر وزیر توانائی اویس لغاری بول پڑے  کہ کمیٹی اجلاس میں صحافی کیا وڈیو آڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں؟ کیا رولز میں ریکارڈنگ کرنے کی ایسی کوئی بات لکھی ہے؟ اس پر شبلی فراز نے کہا کہ اگر انہوں نے غلط خبر دی تو پیکا قانون تو ہے۔

صحافی نے جواب دیا کہ اے پی پی اور نیشنل اسمبلی سے کمیٹیوں کی فوٹیج بروقت نہیں آتیں، اے پی پی تو ایک سال سے کمیٹیوں کی فوٹیج اپ لوڈ نہیں کررہا، ٹی وی پر چلانے کیلئے کمیٹیوں کے اجلاس کی فوٹیج لازمی ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کمیٹی ٹی وی پر نہ چلے تو بے شک روک دیں۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے صحافیوں کو فوٹیج بنانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ مضامین

  • صارم قتل کیس، زیرِ حراست تمام افراد کو رہا کر دیا گیا ،شرط کیا رکھی گئی ؟ جانیں
  • سپریم کورٹ کے جج کی بیٹی شانزے ملک کی کار حادثہ کیس میں بریت کا فیصلہ جاری
  • کراچی؛ 50 روز گر گئے، پولیس ننھے صارم اغوا، زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام
  • عرب ممالک میں عوام کی پسماندگی اور عدم مساوات پر اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • عرب ممالک میں عدم مساوات کا خاتمہ ضروری، یو این رپورٹ
  • ارمغان 1400 گرام منشیات ہر ہفتے یا دو ہفتے میں ملزم ساحر سے خریدتا تھا, انٹیرو گیشن رپورٹ
  • آئی پی پیز نے ملک کے ساتھ فراڈ اور غداری کی: اویس لغاری
  • رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی دینے کا فیصلہ
  • اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات موجود، پی ٹی آئی کا ایجنڈا عمران کی رہائی ہے، شاہد خاقان عباسی