خیبر پختونخوا میں بارش، پشاور میں درجۂ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سےکم درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پشاور سٹی ایریا میں31، ایئر پورٹ ایریا میں35 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
دیر میں 61 اور سیدوشریف میں 40 ملی میٹر، کاکول میں 28، مردان میں 25 اور پاراچنار میں21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بارش کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے
پشاور:مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقوں یں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور اس کے قریبی علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارد کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی زیر زمین 140 کلومیٹر تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سوات ، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا میں بونیر اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔