Express News:
2025-02-26@13:26:51 GMT

پنجاب کے مختلف شہروں میں  ہلکی اور تیز بارش

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

ترجمان پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ رات سے مری میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی  اور میانوالی میں 9 ملی میٹر، اٹک 12 اور چکوال میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سیالکوٹ میں 5، نارووال 4، منڈی بہاالدین اورگجرات میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔  

ترجمان کے مطابق جہلم، گجرانوالہ اور جوہرآباد میں 2 ملی میٹر جبکہ شیخوپورہ، لاہور اور حافظ آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سرگودھا، بھکراور قصور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کوالرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے  الرٹ رہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ شہری احتیاط کریں۔ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتے ہوئے تاروں سے دور رہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملی میٹر بارش پی ڈی ایم اے بارش ریکارڈ

پڑھیں:

ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن؛ کروڑوں کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 4 کروڑ سے زائد مالیت کی 59.22 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں اور 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان میں حب کے علاقے اوتھل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 23 کلو افیون اور 11 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

لاہور میں چھاپے کے دوران مکان سے 20 کلو کوکین برآمد ہوئی۔ سیالکوٹ میں جی ٹی روڈ کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 2.350 کلو آئس برآمد کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک شخص کو گرفتار کرکے  1.2 کلوافیون، 1.2 کلو چرس اور 470 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارش، پشاور میں درجۂ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ
  • ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن؛ کروڑوں کی منشیات برآمد
  • بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان میں موجود
  • چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ، پنڈی میں بارش کے سبب جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا ٹاس تاخیر کا شکار
  • مختلف شہروں میں بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ
  • اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، مختلف علاقوں میں بارش
  • آج مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان،موسمیات
  • مغربی ہوائوں کا سسٹم پیر سے ملک میں داخل ہو گا ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان،محکمہ موسمیات