ذوالفقار 2025، پہلی بار فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مشترکہ کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ذوالفقار 2025 کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ جنگی مشقیں ایران اسلامی کی سرزمین کے دفاع، سیکورٹی اور تحفظ کو درپیش کسی بھی بیرونی خطرے یا دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے مشترکہ عزم اور بھرپور قوت کا اظہار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی ججمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی نیول فورسز اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ذوالفقار 2025 مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران سمندر اور زمیں سے کروز اور بلیسٹک میزائل فائر کر کے فرضی ہدف کو شمالی بحر ہند میں کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق جنگی مشق ذوالفقار کے ترجمان جنرل علی رضا شیخ کا کہنا تھا کہ آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بھی اسی سمندری ہدف کو بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنا کر غرق کیا، جس فرضی ہدف کیخلاف فوج نے کروز میزائل فائر کر کے اس کو نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشترکہ کارروائی ہمارے سلوگن امنیت پائیدار در سایہ اتحاد و اقتدار کی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگی مشقیں ایران اسلامی کی سرزمین کے دفاع، سیکورٹی اور تحفظ کو درپیش کسی بھی بیرونی خطرے یا دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے مشترکہ عزم اور بھرپور قوت کا اظہار ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پشاور، میٹرک امتحان میں بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر کے پی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
میٹرک کلاس کے مطالعہ پاکستان پرچہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا۔
احمد کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کا نعرہ لگایا تھا، حکومت تعلیم کے فروغ کے بجائے نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے، بھٹو کی اصلاحات تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا نقطہ آغاز تھیں۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے علم دوست ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا، ذوالفقار بھٹو سے متعلق من گھڑت سوال انتہائی قابل افسوس ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بھٹو کی اصلاحات کو خراج تحسین پیش کرے۔
خیال رہے کہ پشاور میں میٹرک کے امتحان میں "ذوالفقار بھٹو کی تعلیمی پالیسی کی ناکامی کی 4 وجوہات لکھیں؟" کا سوال آیا تھا۔