اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی مجوزہ رعایت مسترد کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کردی۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ نئی الیکٹریکل وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہونی چاہیے، الیکٹریکل گاڑیوں کی تیاری کے خام مال پر بھی سیلزٹیکس کی رعایت نہ دی جائے۔

آئی ایم ایف حکام نے کہا کہ لوکل سپلائی، پرزوں کی فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ نہ دی جائے، الیکٹریکل وہیکل پرآئندہ نئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔

بجلی بلوں میں 21 ارب کی اووربلنگ،ملوث افسران و ملازمین کو بغیر سزا چھوڑنے کا انکشاف

 خیال رہے کہ وزارت صنعت وپیداوار کی الیکٹریکل وہیکل کی مینوفیکچرنگ پر سیلزٹیکس چھوٹ کی تجویز تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا الیکٹرک سٹی ایفیشینسی ریفارمز اور پاور سبسڈی ریفارمز کا بھی مطالبہ کردیا۔ الیکٹرک وہیکل کیلئے چارجنگ اسٹیشن،اوگرا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میکنزم پرآج مذاکرات شیڈول ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف ٹیکس کی

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد:

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔

منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں؛ کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان

کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔

نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت
  • پیکا قانون آئیڈیل نہیں لیکن اپنی مجوزہ شکل سے بہتر ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • ایف بی آر میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرکے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر رہے ہیں، وزیر خزانہ
  • آئی ایم ایف کا الیکٹریک وہیکل پر سیلز ٹیکس رعایت پر اعتراض
  • بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
  • بجلی سستی کئے جانے کا امکان
  • پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ،بڑی عدالت نے درخواست مسترد کردی
  • لاہور ہائیکورٹ: قبضہ مافیا کی درخواستِ ضمانت مسترد، قانونی رعایت نہ دینے کا حکم
  • سندھ بلڈنگ، آصف رضوی، اورنگزیب ضلع وسطی پرتاحال قابض