اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بجلی بلوں میں 21 ارب روپے کی اووربلنگ میں ملوث افسران و ملازمین کو بغیر سزا چھوڑنے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی صدارت میں ہوا، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر نے وزارت خزانہ کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاور سیکٹر کے ٹاپ 300نادہندگان کی فہرست طلب کر لی۔
کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ9 بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ڈیفالٹرز سے سینکڑوں ارب روپے کی ریکوری نہ کراسکیں، ڈیفالٹرز سے 877 ارب کی ریکوری نہ کرانے سے متعلق آڈٹ اعتراض زیر غورلایا گیا۔ 
اجلاس میں بجلی بلوں میں 21 ارب روپے کی اووربلنگ میں ملوث افسران و ملازمین کو بغیر سزا چھوڑنے کا انکشاف بھی ہوا۔
چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے ہدایت کی کہ ہر مہینے ہمیں بتایا جائے کہ ریکوری کتنی ہوئی ہے، یہ بھی بتایا جائے کہ کتنے افسران کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کاپولیس چالان، ہوشربا انکشافات

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ

موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر کام کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی

پاور ڈویژن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض لیا جائےگا، جس سے گردشی قرض کا خاتمہ کیا جائےگا۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق آئی پی پیز سے بات چیت کے دوران حکومت کو 700 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جبکہ 300 ارب روپے کا سود ختم کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 آئی پی پیز کے ساتھ حکومت نے معاہدے ختم کردیے ہیں، جبکہ 25 آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک اینڈ پے پر بات ہوچکی ہے۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق خصوصی ٹاسک فورس سرکاری پاور پلانٹس کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔ اور اس کوشش سے 2 ماہ تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے تک کمی متوقع ہے۔

پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2300 ارب روپے کے لگ بھگ ہے، جسے جلد سے جلد صفر کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کی مخالفت کا خدشہ نہیں رہا، وزیراعظم

واضح رہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث جہاں عام آدمی کو بل ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں صنعت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جس کے باعث حکومت کی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سنجیدہ کوشش کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی پی پیز بجلی قیمت بھاری بل پاور ڈویژن حکام خصوصی ٹاسک فورس خوشخبری عوام کے لیے خوشخبری موسم گرما وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے کے 37 ارب روپے کے کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف
  • 21 ارب کی اووربلنگ، اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی، پی اے سی اجلاس
  • بجلی بلوں میں 21 ارب کی اووربلنگ ہونے اور افسران و ملازمین کو بغیر سزا چھوڑنے کا انکشاف
  • مجھے پتہ ہے کھمبوں کے کس کی جیب میں کتنے پیسے جاتے ہیں: جنید اکبر خان
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب، حکومت بلوچستان کا بھی ڈیفالٹر ہونیکا انکشاف
  • پی اے سی کا بڑا فیصلہ ، تین سو بڑے ڈیفالٹر اور سابق سیکرٹری راشد لنگڑیال کو طلب کرلیا ، تفصیلات سب نیوز پر
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں جنید اکبر خان وزارت خزانہ حکام پر برہم
  • جنید اکبر کی زیرِ صدارت پی اے سی اجلاس ،بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ