وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ملک کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب کا مؤقف ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعات کے تحت سولر نیٹ میٹرنگ کا کوئی تصور نہیں ہے، سیلز ٹیکس سپلائی کی قیمت پر وصول کرنا ضروری ہے نہ کہ نیٹ آف ویلیو پر، نیٹ میٹرنگ کے کسی بھی اثر کے بغیر مجموعی رقم پر سیلز ٹیکس وصول کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سولر نیٹ میٹرنگ بجلی کے صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کے احکامات جاری

وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی سولر پینل کے استعمال سے نیٹ میٹرنگ والے صارفین کو کون سے یونٹ پر سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا، کیا واپڈا کے استعمال ہونے والے یونٹ یا سولر پینل کے ذریعے بنائے گئے تمام یونٹس پر سیلز ٹیکس ادا کرنا ہو گا؟

وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے مطابق ڈسکوز کی جانب سے فراہم کیے گئے بجلی کے تمام یونٹس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا، نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بنائے گئے یونٹس یا واپڈا کو واپس بھیجے گئے یونٹس ان یونٹس میں سے منفی نہیں ہوں گے، صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کی مجموعی قیمت پر سیلز ٹیکس وصول کرنا ہو گا۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رینیو ایبل انرجی ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ نثار لطیف نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو سولر نیٹ میٹنگ صارفین کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ کے الیکٹرک تمام یونٹس پر سیلز ٹیکس وصول کر رہا ہے جبکہ دیگر ڈسکوز صرف نیٹ یونٹ یعنی کہ جو یونٹ استعمال ہوئے اور جو یونٹ پیدا کیے گئے ان کا جو فرق ہے اس پر سیلز ٹیکس وصول کرتا ہے، لہٰذا کے الیکٹرک کو بھی ہدایت کی جائے کہ وہ نیٹ یونٹس پر سیلز ٹیکس وصول کرے۔

یہ بھی پڑھیے: سال 2025 میں سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہنے کا امکان ہے؟

نثار لطیف نے کہا کہ تاہم وفاقی ٹیکس محتسب نے اس درخواست کے فیصلے میں تمام ڈسکورس کو کے الیکٹرک کی طرز پر استعمال ہونے والے تمام بجلی یونٹس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ان کے مطابق یہ ہدایت اس وقت ایف بی ار کو کی گئی ہے لیکن ابھی تک حکومت نے اس طرز پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ نہیں کیا ہے، جس وقت حکومت جانب سے سیلز ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ کیا جائے گا اسی وقت واضح ہوگا کہ کون سے یونٹس پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا، لیکن اگر فیصلے کو دیکھا جائے تو اس کے مطابق بجلی استعمال کرنے والے تمام یونٹس پر اب  18 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: یونٹس پر سیلز ٹیکس پر سیلز ٹیکس وصول وفاقی ٹیکس محتسب سولر نیٹ میٹرنگ تمام یونٹس پر کیا جائے گا

پڑھیں:

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان میں صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیر کا سامنا ہے، واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو رہا ہے۔ 

واٹس ایپ گروپ میں پیغامات، تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے میں مشکلات آرہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تنخواہیں جمود کا شکار اور مہنگائی تاریخی سطح پر‘ تنخواہ دار طبقے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے.سیلریڈ کلاس الائنس
  • سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح
  • آئی ایم ایف کا پیٹرولیم قیمتوں میں 53 روپے فی لیٹراضافے کا مطالبہ
  • بیکری ، کنفیکشنری آئٹمز پر20 فیصد ہیلتھ ٹیکس کی تجویز
  • پاکستان دنیا کا سب سے بڑا سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا۔
  • پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، فری لانسرز اور صنعتی صارفین کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • پاکستان نے سولر پینلز درآمد کرنے میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات
  • مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں46 فیصد اضافہ