کبریٰ خان کا دل موہ لینے والا عروسی لباس کتنے کا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف اور صفِ اول کی اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے قریبی دوست اداکار گوہر رشید کے ساتھ شادی کر لی جس کی کچھ تقریبات مکہ مکرمہ اور کچھ پاکستان میں ہوئیں۔انڈسٹری کا نوبیاہتا جوڑا مکہ مکرمہ میں ہونے والے نکاح کے بعد آج کل پاکستان میں شادی کی تقریبات میں مصروف ہے۔کبریٰ خان اور گوہر رشید اپنی شادی کے سلسلے میں ہونے والی ہلے گلے سے بھرپور تقریبات کی نت نئی خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کررہے ہیں۔حال ہی میں کبریٰ خان نے شادی کی مرکزی تقریب سے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے حسین ترین عروسی لباس، بلش پِنک رنگ کے غرارے پر ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا۔ملبوسات کی ویب سائٹ کے مطابق کبریٰ خان کی جانب سے اپنی شادی کی مرکزی تقریب پر پہنے گئے اس غرارے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔کبریٰ خان کی جانب سے پہنے گئے اس غرارے کو ’برائے کبریٰ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مجھے پتہ ہے کھمبوں کے کس کی جیب میں کتنے پیسے جاتے ہیں: جنید اکبر خان
---فائل فوٹو
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان کہا ہے کہ بجلی کے کھمبوں کی مد میں اربوں روپے مختص ہوتے ہیں، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ کس کی جیب میں کھمبوں کے کتنے پیسے جاتے ہیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا تذکرہ ہوا۔
شاہدہ اختر نے سوال اٹھایا کہ بلوں کی ریکوری کے لیے سابق سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کیا کیا؟
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدی جائیں گی۔
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے کہا کہ وہ صاحب ایف بی آر میں چلے گئے اور اتنی گاڑیوں کا آرڈر دے دیا، یہ کیا طریقہ ہے؟ ان کو اگلی میٹنگ میں بلاتے ہیں۔
جنید اکبر خان نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں کمپنیوں والے ایک بھی کھمبا نہیں لگاتے، وہاں بجلی کے کھمبے ہم خود لگاتے ہیں۔
سیکریٹری پاور ڈویژن محمد فخر عالم عرفان نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم ایف بی آر اور وزارتِ خزانہ کو بلوں پر ٹیکسز کم کرنے کا کہیں گے، ٹیکسز کم ہوں گے تو بجلی کے بل قابلِ برداشت ہو جائیں گے، جن علاقوں میں ریکوری کا مسئلہ ہے ڈسکوز سپورٹ یونٹ دیا ہے، پشاور میں بھی جَلد ڈسکوز سپورٹ یونٹ فراہم کریں گے، ڈسکوز سپورٹ یونٹ میں لاء انفورسمنٹ ایجنسیز ہوتی ہیں، پنجاب میں ڈسکوز سپورٹ یونٹ میں رینجرز اور پولیس ساتھ ہوتی ہے۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ ہم غلط سائیڈ پر جاچکے ہیں، ٹیکس شرح کم کرنی چاہیے۔
محمد فخر عالم عرفان نے کہا کہ پشاور میں سول آرمڈ فورسز کے ساتھ ایف سی بھی ہو گی، اگلے ماہ تک ہم بلوں کی ریکوری پر پیش رفت دکھائیں گے، کمپنیوں سے بلوں کی ریکوری ویریفائی کرائیں گے۔
چیئرمین کمیٹی جنید اکبر خان نے ہدایت دیتے کہا کہ ہر ماہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ریکوریوں کے بارے میں آگاہ کریں، اگلے ماہ ذمے دار افسران کے خلاف ایکشن کی تفصیلات بھی بتائیں۔
بعد ازاں کمیٹی نے ڈسکوز سے ڈیفالٹرز کی گرفتاریوں اور دیگر ایکشنز کی تفصیلات طلب کر لیں۔