سی ڈی اے کی جانب سے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سی ڈی اے کی جانب سے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی جانب سے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف ہوا ہے ۔
آڈٹ حکام کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے 37 بلین سے زائد رقم کے 29 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کو منظور کیا، 5 پلاٹوں کی نیلامی کو مؤخر اور ایک پلاٹ سے متعلق لیگل پیچیدگیاں ہیں،
آڈٹ حکام کے مطابق جب سی ڈی اے بورڈ پلاٹوں کی نیلامی کو منظور کررہے تھے، اس وقت لیگل مسائل کا خیال کیوں نہیں رکھا گیا،
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ سی ڈی اے فنانشل اسٹیٹمنٹ کیوں تیار نہیں کی؟
آڈٹ حکام کے مطابق سی ڈی اے ایکٹ کے تحت چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تصدیق کے بعد سی ڈی اے اپنی فنانشل اسٹیٹمنٹ وفاقی حکومت کو دینے کا پابند ہے،
سی ڈی اے ایکٹ کے تحت آرڈیننس کی خلاف ورزی پر قید بھی ہو سکتی ہے۔
پی اے سی اجلاس میں سی ڈی اے کی فنانشل اسٹیٹمنٹ نہ بننے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ممبر فنانس سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کی فنانشل اسٹیٹمنٹ کبھی بھی نہیں بنی۔ ہم 24-2023 کی فنانشل اسٹیٹمنٹ بنا رہے ہیں۔
پی اے سی نے سی ڈی اے کی فنانشل اسٹیٹمنٹ تیار نہ ہونے پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔
پی اے سی اراکین نے چیئرمین سی ڈی اے کے نامناسب رویے پر اظہار برہمی کیا۔
سیکریٹری داخلہ نے فنانشیل اسٹیٹمنٹ کے تیار نہ ہونے پر پی اے سی سے معذرت کر لی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سی ڈی اے سے 6 ماہ میں فنانشل اسٹیٹمنٹ طلب کرلی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی فنانشل اسٹیٹمنٹ سی ڈی اے کی کا انکشاف پی اے سی
پڑھیں:
نارتھ ناظم آباد، گڑھے میں گر کر 2 مزدور جاں بحق
فوٹو فائلکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گڑھے میں گر کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق مزدور سیوریج لائن کےلیے کھدائی کررہے تھے، ایک مزدور سلپ ہوکر گرگیا، دوسرا اُسے بچانے کےلیے گیا تو وہ بھی سلپ ہوگیا۔
حکام کے مطابق گڑھے کے قریب گٹر کا ڈھکن کھول کر مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔