محکمہ ٹرانسپورٹ میں ریونیو اہداف بڑھنے کے باوجود سہولتوں کا فقدان
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
باسم سلطان: محکمہ ٹرانسپورٹ میں ریونیو اہداف میں اضافے کے باوجود سہولتوں کا شدید فقدان سامنے آیا ہے, سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر سٹاف کو خستہ حال گاڑیاں اور سامان استعمال کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
محکمہ نے وہیکلز اپگریڈیشن کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے 45 کروڑ 96 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز طلب کیے ہیں۔ ان فنڈز سے آفس بلڈنگز کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ نئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
نئے ایکوپمنٹس کی خریداری سے محکمہ کی کارکردگی میں بہتری آنے اور سالانہ ریونیو میں اضافے کی توقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی منظوری سے افسران و عملے کو جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنے کام کو مزید مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی اے سی میں 9ڈسکوز سے 877 ارب روپے ریکور نہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں 9ڈسکوز سے 877 ارب روپے ریکور نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سیکرٹری سرمایہ کاری کمیشن نے بتایا کہ ہم نے 162 ارب روپے کی ریکوری کے کاغذات جمع کروا دیے ہیں جس پر آڈٹ حکام نے کہا کہ ہمیں تو کسی قسم کا کوئی کاغذ نہیں ملا۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو واجب الادا رقم 60 ارب روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا۔
سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ کوئٹہ میں 27 ہزار ٹویب ویل ہیں، آج تک نہ انہوں نے پیسے دیے اور نہ ہی اُنہیں منقطع کیا جا سکا، ان تمام ٹیوب ویلز کو سبسڈی بھی دی گئی لیکن پھر بھی پیسوں کا مسئلہ جوں کا توں ہے، حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر تمام ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
پی اے سی اجلاس میں پاور ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 کا جائزہ لیا گیا۔
دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے کے فنڈز لیپس ہونے کے معاملے پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ منصوبے کا رائٹ آف وے نہ ملنے کے باعث فنڈز خرچ نہ ہو سکے۔
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اتنا اہم منصوبہ تھا، رائٹ آف وے پہلے کیوں نہیں لیا گیا۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2023 میں 7 ارب 95 کروڑ کا ترقیاتی فنڈ لے کر بعد ازاں 9 ارب کا ضمنی بجٹ بھی لیا گیا۔ حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے لیے رائٹ آف وے تاحال نہیں ملا۔
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ پشاور، خیبر اور بنوں سرکل میں اے بی سی کیبل کے منصوبے کے فنڈز بھی لیپس ہوئے، آئندہ بچ جانے والے فنڈز بروقت فنانس ڈویژن کو سرنڈر ہونے چاہییں۔
پی اے سی نے پاور ڈویژن کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے کی ماہانہ پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔