مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری--فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے 1 سال میں مکمل کر دیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 1 سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کر کے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی ان کے وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس، اسکالر شپس، لیب ٹاپس، آسان کاروبار کے لیے قرض چاہئیں، انہیں پیٹرول بم، غلیلیں، کیلوں والے ڈنڈے نہیں چاہئیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کے لیے ایک امید اور ایک آس بن کر آئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ن لیگ کا پنجاب میں جلسے کرنے کا مقصد کیا ہے؟
ن لیگ کو وفاق اور پنجاب میں حکومتیں بنائے ہوئے ایک سال ہوگئے ہیں۔ ایک سال کے پورا ہوتے ہی ن لیگ نے پنجاب میں جلسے کرنے شروع کر دیے ہیں۔ پہلا جلسہ ضلع ناروال میں کیا گیا جس کے بارے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک کامیاب جلسہ ہے، اور کہا جانے لگا کہ یہ مریم نواز کا پاور شو تھا جس کے بعد ن لیگ ن نے دوسرا جلسہ ڈی جی خان میں کیا اس جلسے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا پاور شو کیا، ن لیگی کے مطابق دونوں جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لیگی ذرائع کے مطابق اس وقت ن لیگ جو جلسے کر رہی ہے یہ بطور پارٹی جلسے کر رہی ہے نہ کہ حکومت جلسے کر رہی ہے، یہ جلسے عوامی مہم کا حصہ ہیں تاکہ عوام کو یہ باور کرایا جا سکے کہ ایک سال میں ملک نے کس قدر ترقی کی، مریم نواز نے پنجاب میں اپنا لوہا منوایا ہے اور شہباز شریف نے بطور وزیراعظم وفاق کو بحرانوں سے نکالا، ان جلسوں کا مقصد یہ بھی ہے کہ عمران خان کے بیانیے کو بھی جواب دیا جا سکے، دوسرا اپنی مقبولیت کا بھی اندازہ لگایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید
ن لیگ اس تنقید کا بھی جواب دینا چاہتی ہے کہ وہ عوام میں جانے کی ہمت نہیں رکھتی۔ اس حکمت عملی کے تحت یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ نون لیگ کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں اور ساتھ ہی یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں اس نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
لیگی ذرائع نے بتایا ایک سال لیگی حکومت کے پورا ہونے پر جلسے کرنے کا مشورہ ،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی طرف سے دیا گیا ہے کہ عوام کو دیکھایا جائے کہ ن لیگ آج بھی عوام میں مقبول ہے۔ خصوصاً پنجاب میں نواز شریف نے مریم نواز کو ناروال کامیاب جلسہ کرنے پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ اس طرح کے مزید جلسے پنجاب میں کیے جائیں۔
لیگی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی مزید جلسے کہاں کہاں کرے گئی اس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اعلان نہیں کیا جارہا لیکن پارٹی کے اندر جلسوں کے حوالے سے جو ترتیب بنائی جا رہی ہے اس میں اگلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔ اس کے بعد اوکاڑہ اور پھر سرگودھا میں ایک جلسہ کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے جلسے نہیں کیے جا رہے بلکہ عوامی رائے مسلم لیگ ن کی بہتر کرنے کے حوالے سے جلسوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کے بیانیہ کا جواب بھی دینا ان جلسوں کا مقصد ہے کیونکہ عمران خان کے مطابق ان کی جماعت عوام میں مقبول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پکستان مسلم لیگ ن جلسہ عام شہباز شریف مریم نواز مریم نواز شریف