یہ کمیٹیاں نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کریں گی بلکہ منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور آگاہی مہم کے ذریعے نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں منشیات کی روک تھام کیلئے ضلعی انسداد منشیات کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر گلگت ڈویژن سردار اسد ہارون سے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس گلگت بلتستان سید یاسر حسین نے خصوصی ملاقات کی، جس میں جی بی میں منشیات کی روک تھام کے اقدامات اور اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران کمشنر گلگت ڈویژن نے انسداد منشیات کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ضلعی انسداد منشیات کمیٹیوں (District Anti Narcotics Committees) کے قیام کے احکامات جاری کیے۔ یہ کمیٹیاں نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کریں گی بلکہ منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور آگاہی مہم کے ذریعے نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گی۔ کمشنر گلگت ڈویژن نے اس اہم اقدام کے حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو باضابطہ خط ارسال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان منشیات کی کریں گی

پڑھیں:

علامہ راجہ ناصر کو ہاتھ لگانے کی بھی جسارت کی تو سخت ردعمل دیا جائے گا، کاظم میثم

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے باسی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں ناپاک عزائم کو ذہنوں سے نکال دیں ورنہ کارگل کے بارڈر سے کراچی اور کوئٹہ سے پاراچنار تک عوامی ردعمل دینے پر مجبور ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام صوبائی رہنما سید علی رضوی کی کال کا انتظار کریں۔ لگتا ہے جعلی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔  اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مظلوموں کی توانا آواز علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف وارنٹ گرفتاری وفاقی حکومت کی ایماء پر اس وقت جاری کیا گیا جب آپ لبنان میں غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مظلومین کی جنگ میں شہید عالم اسلام کے عظیم ہیرو سید مقاومت کی تشیع جنازہ میں شریک ہیں۔ ایک بیان میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ ایک طرف صیہونی یہودی لابی کو یہ بات گراں گزری ہے تو دوسری طرف پاکستان میں جاری فسطائیت اور ظلم و جبر کے خلاف آپ مدلل اور مضبوط آواز ہیں۔ ایسے اوچھے ہتکھنڈوں سے نہ ہمارا نظریہ بدلے گا اور نہ ظلم ستیزہ چھوڑیں گے۔ وفاقی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے سے باز رہیں۔ انہیں ہاتھ لگانے کی جسارت کی تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے باسی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں ناپاک عزائم کو ذہنوں سے نکال دیں ورنہ کارگل کے بارڈر سے کراچی اور کوئٹہ سے پاراچنار تک عوامی ردعمل دینے پر مجبور ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام صوبائی رہنما سید علی رضوی کی کال کا انتظار کریں۔ لگتا ہے جعلی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، امیر مقام
  • گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمین کے ڈیپوٹیشن پر پابندی عائد
  • گلگت بلتستان میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری
  • گلگت، بلتستان، مائننگ لیز لے کر کام نہ کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • علامہ راجہ ناصر کو ہاتھ لگانے کی بھی جسارت کی تو سخت ردعمل دیا جائے گا، کاظم میثم
  • گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام '' جی بی پے'' کا افتتاح
  • گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس، متاثرین ڈیم کے مطالبات پر دو کمیٹیاں تشکیل
  • پسماندہ علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنائیں گے، حاجی گلبر خان
  • حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی کی پالیسی سازی کیلئے نیشنل کرپٹو کونسل بنانے کا فیصلہ