پاکستان کے مایاناز اسپنر مشتاق احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس پر ہراسمنٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے میرے کیریئر کو خراب کیا ہے جس کے خلاف وہ عدالت جائیں گے اور ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ وہ وقار یونس پر 20 کروڑ جبکہ وسیم اکرم پر 15 کروڑ ہرجانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں اور اب دونوں سے عدالت میں ہی ملاقات ہوگی۔

یہ ویڈیو پیغام ایک نجی ٹی وی کے کرکٹ شو کے دوران دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کو دکھانے سے قبل شو کے میزبان فخرعالم نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو بتایا کہ لگتا ہے آپ دونوں ایک پریشانی میں مبتلا ہونے والے ہیں جس کے بعد دونوں مہمان بظاہر حیران نظرآئے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، شوہر کون ہیں؟

اس کے بعد ایک ویڈیو چلائی گئی جس میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کہہ رہے تھے کہ ان کے دوست وسیم اکرم اور وقار یونس اس پروگرام میں بیٹھے ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ان کے کوچ ہونے پر تنقید کرتے ہیں۔

انہوں نے پیغام میں کہا کہ ان کا وکیل عنقریب ان دونوں کو نوٹس بھجوا رہا ہے، وقار یونس کو 20 کروڑ جبکہ وسیم اکرم کو 15 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا رہا ہے۔

انہوں نے پنجابی میں کہا کہ وقار یونس تک میرا پیغام پہنچایا جائے کہ لڑائی قد سے نہیں ہوتی، میرے قد پر نہ جائیں مجھے لڑنا آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم اور وقار یونس بھی ’بدو بدی‘ کے دیوانے نکلے

مشتاق احمد نے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم انہیں پریکٹس کرانے کے بہانے لے جاکر باونسر مارتے تھے جس سے انہوں نے اپنا اعتماد کھو دیا، ورنہ وہ پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر بن سکتے تھے، لہٰذا اب وہ ان پر ہرجانے کا دعویٰ کریں گے۔

ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ آپ نائٹ واچ مین کے لیے بنے ہی نہیں تھے، جب بھی آپ کو بھیجا آپ نے ہمیشہ ’انڈہ‘ اسکور کیا، اس لیے آپ سے کورٹ میں ہی ملاقات ہوگی۔

تاہم وقار یونس نے فوراً معافی مانگی اور کہا کہ میرے پاس 20 کروڑ روپے نہیں ہیں اس لیے اپنے بھائی سے معذرت چاہتا ہوں۔

وقار یونس نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں آپ اپنے دل کو صاف کریں اور ہمیں معاف کریں، نہیں کرتے تو ہم دوسرے طریقے سے آپ سے نمٹیں گے!‘ اس جواب پر تمام حاضرین بے اختیار ہنس پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مشتاق احمد وسیم اکرم وقار یونس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مشتاق احمد وسیم اکرم وقار یونس وسیم اکرم اور وقار یونس مشتاق احمد یہ بھی کہا کہ

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی

راولپنڈی:

ابانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ملزمان خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی، 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتا 1152 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی کل سماعت کیلیے مقرر، آج 26 نومبر کیسوں کے 27 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے ضلع کچہری عدالت میں کریں گے، اس کیس میں کل کوئی کارروائی اور کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہوگا،مقدمہ کے تمام ملزمان کو کچہری عدالت طلب کر لیا گیا۔

دوسری جانب عدالت نے 24 اور 26 نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج میں گرفتار تمام ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی کل بدھ 26 فروری کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں،

فریقین وکلاء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام تھانہ پولیس سے مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے، ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ نے 26 نومبر احتجاج کے تمام ملزمان کی ضمانت درخواستیں ان کے مقدمات میں رول اور شواہد مطابق ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان تمام درخواستوں پر ہفتہ یکم مارچ تک فیصلے کیے جائیں گے جبکہ عدالت نے آج منگل کو 26 نومبر کیسوں میں گرفتار 27 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹرز پر طنز
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی
  • آنیوالے برسوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک
  • آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری
  • بانی پی ٹی آئی کی دوستوں سے ملاقات نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ و سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کا ریکارڈ طلب
  • ’آپ کے پاس درست معلومات نہیں‘، وسیم اکرم سے طلاق کی خبروں پر اہلیہ شنیرا کا ردعمل
  • چھ بڑے ناموں کو ٹیم سے نکالیں، وسیم اکرم نے بڑا مطالبہ کر دیا
  • پاکستان، بھارت آل ٹائم ون ڈے الیون میں کون سے کھلاڑی جگہ بنا پائے؟
  • وسیم اکرم قومی ٹیم پر سخت برہم، 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ